جیفری ڈیلورنٹس کیوبا کے لیے امریکی سفیر نامزد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:46 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدر براک اوباما نے امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار کو کیوبا میں امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔جیفری ڈیلورنٹس کی نامزدگی کی توثیق امریکی سینیٹ سے ضروری ہے اور اگر سینیٹ ان کی تقرری کی توثیق کر دیتی ہے تو گزشتہ پچاس سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار امریکی سفیر ہوانا میں تعینات ہو جائے گا۔تاہم سینیٹ میں جیفری کی نامزدگی کے لیے ان ریپبلکنز کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کیوبا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حق میں نہیں ہیں۔جیفری ہوانا میں امریکہ کے نئے سفارت خانے میں کام کر رہے ہیں جو گزشتہ جولائی کو کھولا گیا تھا۔ اوباما نے کہا کہ (ان سے بہتر)کوئی دوسرا سفارت کار نہیں ہے۔فلوریڈا کے کیوبن نژاد امریکی سینیٹر مارکو روبیو اور ٹیکساس کے ٹیڈ کروز دونوں ریپبلکنز نے ہوانا میں امریکی سفارت خانے کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کم کروانے کی کوشش کی اور انہوں نے کہا کہ وہ اوباما کی طرف سے نامزد کیے گئے کسی بھی سفیر کی مخالفت کریں گے۔جیفری ایک ماہر سفارت کار ہیں اور وہ ہوانا میں اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب سے سرد جنگ دور کے دو حریف ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونا شروع ہوئے۔ وہ اس دوران ہوانا اور واشنگٹن میں سفارت خانے کھولنے اور سفر اور تجارتی تعلقات کو شروع کرنے کے امور میں شامل رہے۔ہوانا اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی تعلقات تو بحال ہو چکے ہیں تاہم سفری اور تجارتی تعلقات ابھی محدود پیمانے پر ہی شروع ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات کیوبا میں فیدال کاسترو کے اقتدار میں آنے کے بعد 1961ء میں ختم ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...