9100 کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت نے مسلح افواج کو جدید ترین اسلحوں اور آلات سے لیس کرنے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے آج 9100 کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی۔وزیر دفاع نرملاسیتا رمن کی صدارت میں ہوئی دفاعی خریداری کونسل کی میٹنگ میں ملک میں تیار آکاش میزائل سسٹم کی دو ریجمنٹ کی خریداری، ٹی90ٹینک میں پانی میں سانس لینے میں مدد کرنے والے آلات اور گائیڈیڈہتھیاروں کا نظام تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔وزارت دفاع کے افسران کے مطابق آکاش میزائل سسٹم ملک سے خریدو زمرے میں ہندوستان ایروڈائنامکس لمیٹیڈ سے خریداجائے گا۔ یہ موجودہ آکاش میزائیلوں کا جدید ایڈیشن ہوگا۔ جدید ترین ٹکنالوجی پر مبنی میزائیل 360ڈگری پر کہیں بھی کسی بھی سمت میں حملہ کرنے کی صلاحیت والا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...