کنڑا کی باتیں کرنے والوں کےاکثر بچے کنڑا میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کرتے؛ دھارواڑ میں کنڑا ساہتیہ سمیلن میں کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th January 2019, 9:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔4؍جنوری(ایس او  نیوز) دھارواڑ میں84 ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ  آج جو لوگ بنیادی تعلیم کنڑا میں دینے کی باتیں کررہے ہیں ان کے بچے کنڑا میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کرتے۔ سرکاری کنڑا میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی اکثریت معاشی طور پر کمزور طبقوں سے ہے۔ یہ لوگ اپنے بچوں کو اس لئے سرکاری اسکول بھیجتے ہیں کہ وہ نجی اسکولوں کی فیس برداشت نہیں کرسکتے۔ ایسے بچوں کے مستقبل کو سنوار نے کی جب بات کی جاتی ہے تو کنڑا زبان کی حفاظت سب کو یاد آجاتی ہے۔

کماراسوامی نے کہا کہ  کنڑا زبان کی حفاظت کے لئے جدوجہد اس وقت معنی خیز ہوتی جب سرکاری اسکولوں میں کنڑا میڈیم تعلیم کی وکالت کرنے والوں کے بچے بھی انہیں اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے۔ علاقائی زبان کے تحفظ کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری سے دامن نہیں بچائے گی، نہ صرف حکومت بلکہ کنڑا مصنفین، ادیبوں اور کنڑا عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ کنڑا زبان کی حفاظت کے لئے مل جل کر کام کریں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنائیں کہ معاشی طور پر کمزور طبقوں سے وابستہ بچوں سے بھی انصاف ہو اور وہ بھی ان بچوں کے شانہ بہ شانہ نئے نئے میدانوں میں آگے بڑھ سکیں جو انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں کنڑا کو رائج کرنے کے لئے اپنی پابندی پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے سی بی ایس سی اور آئی سی ایس ای نصاب کے تحت چلنے والے اسکولوں میں بھی کنڑا رائج کردی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت کی طرف سے پہلی جماعت سے انگریزی تعلیم پر مشتمل ایک ہزار اسکولوں کے قیام کے منصوبے کا یہ کہہ کر دفاع کیا  کہ یہ منصوبہ صرف تجرباتی بنیاد پر شروع کیا جارہاہے، ابھی اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا باقی ہے۔ جائزہ لینے کے بعد ہی قطعی فیصلہ لیا جائے گا۔ کمار سوامی نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے پر حکومت کو تعمیری مشورے دئے جائیں ، اگر اس فیصلے میں کوئی خامی نظر آئے تو حکومت اس پر اپنا موقف تبدیل کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے جیسے ہی سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم کے منصوبے کا تذکرہ کیاگیا یہ کئی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہزار سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کرنے کی بات انہوں نے ضرور کہی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہ نکالا جائے کہ کنڑا اسکولوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا ۔

آج کرناٹک انفارمیشن ٹیکنالوجی ، بائیو ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابل کافی آگے ہے، اس کے علاوہ اسٹارپ صنعتوں ، مختلف خدمات کے شعبوں وغیرہ میں روزگار کے بہت سارے مواقع ریاست میں میسر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کنڑیگا طلبا روزگار کے ان موقعوں سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ اکثردیکھاگیا ہے کہ اس نوعیت کی ملازمتوں سے مقامی طبقہ استفادہ نہیں کرپاتا۔ اسی بات کو ذہن میں رکھ کر انہوں نے سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پچھلے دس سال کے دوران آئی ٹی بی ٹی اور دیگر نئے شعبوں میں روزگار کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد ہی انہوں نے انگلش میڈیم اسکول شروع کرنے کا مشورہ پیش کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...