شرد یادو کی راجیہ سبھا کی رکنیت کے معاملے پر فیصلہ 30اکتوبر کو ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 10:23 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا کے صدر وینکیا نائیڈو نے جے ڈی یو کے سابق چیئرمین شرد یادو اور علی انور کو 30 اکتوبر کو بلایا ہے۔ ان دونوں رہنماؤں کو راجیہ سبھا کی رکنیت رد کرنے کے نوٹس پر اپنی رائے رکھنی ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ شرد یادو اپنی رائے رکھنے کیلئے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے ممبر پارلیامنٹ کپل سبل کیساتھ آئیں گے۔ حالانکہ اس کے پہلے راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کے نوٹس پر شرد نے خود کواصلی جنتا دل یونائٹیڈ ہونیکا دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے اس کے ساتھ میں 200 پیج کی دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں ۔راجیہ سبھاسے سیکریٹریٹ کے اس نوٹس پر ممبر پارلیامنٹ علی انور کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں نیتش کماراور ان کے حامیوں کو ہماری رکنیت رد کرانے کی اتنی جلدی کیوں ہے ؟ ویسے شاید انہیں بھی اس بات کا احساس ہے کہ راجد کے اسٹیج پر جانے کے بعد رکنیت بچنے کی کوئی زیادہ امید نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...