یوپی : قرض میں ڈوبے کسان نے خود کشی
قنوج (اتر پردیش)،11؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قنوج ضلع کے جسودا چوکی علاقے کے گاؤں سیرمؤکے ایک کسان نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ پچاس سالہ کسان سبھاش پال کے پاس 12 بیگھہ زمین تھی۔اسے آلو کی پیداوار میں مسلسل نقصان ہو رہا تھا۔تلاشی کے دوران کسان کی جیب سے ضلع مجسٹریٹ سے خطاب سوسائڈ نوٹ ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوٹ میں کسان نے لکھا ہے کہ آلو کی پیداوار خراب ہوئی تھی ساتھ ہی اس پر لوگوں کا کافی قرض تھا۔کسان پر بینک کا قرض ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ تحصیلدار صدر اروند کمار اور نائب تحصیلدار موہت لال ورما نے کسان کے گھر جاکر لواحقین حوصلہ افزائی کی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔