مہاراشٹر: 4 دن میں ناسک میں قرض کے بوجھ میں دبے 5 کسانوں نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th January 2019, 12:53 PM | ملکی خبریں |

ناسک،24جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کے معاملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔قرض اور تنگدستی کی وجہ سے کسان مسلسل خود کشی کرنے پر آمادہ ہیں۔مہاراشٹر کے ناسک میں گزشتہ 4 دن میں 5 کسانوں نے خود کشی کی ہے۔ موت کو گلے لگانے والے ان کسانوں میں سے 3 پیاز کی کاشت کرتے تھے۔مارکیٹ میں پیاز کی قیمت گرنے سے کسانوں کو اس کی مناسب قیمت نہیں مل پارہی ہے ۔یہاں تک کہ اس سے کسانوں کی قیمت بھی نہیں نکل پا رہی ہے۔کسان منڈی میں 2 سے 5 روپے کلو کی شرح سے پیاز فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ناسک ضلع میں 18 سے 20 جنوری کے درمیان 4 کسانوں نے خود کشی کی۔ اس میں سے 3 کسانوں نے ایک ہی دن خودکشی کی۔یہ تینوں ناسک کے مالیگاؤں کے رہنے والے تھے۔منگل کو ناسک ضلع کے ایک 60 سالہ کسان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ان کوگزشتہ چار سال سے کاشت کاری میں نقصان ہو رہا تھا۔وہ اپنے قرض کو لے کر بھی پریشانی میں تھا۔کچھ دن پہلے انہوں نے کچھ فارم بیچ کر کچھ قرض کی ادائیگی کی تھی۔ان کی بیٹی تعلیم حاصل کر رہی ہے، جس کی شادی کو لے کر بھی وہ فکر مند تھا۔کندھانے گاؤں کے 35 سالہ گیانیشور شونکر اچھی قیمت ملنے کی امیدلئے 40 دن تک پیاز رکھے رہے، لیکن جب پیاز خراب ہونے لگی، تو اسی پیاز کے کھیت میں زہر پی کر خود کشی کر لی۔بتایا جا رہا ہے کہ ان پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے بینک کے قرض کے علاوہ دوست اور رشتہ داروں کا بھی قرض تھا۔اسی طرح مالیگاؤں کے سیانے گاؤں میں رہنے والے 55 سال کے سونوے نے بھی خشک اور پیاز میں ہوئے نقصان کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ان پر ایک لاکھ 45 ہزار کا قرض تھا، جس کو لے کر وہ بے حد فکر مند تھے۔مالیگاؤں تحصیل کے ہی نادگاو بدرک گاؤں کے 23 سالہ کسان کی بھی پھانسی لگانے کی وجہ قرض تھا۔ان پر تقریباً 6 لاکھ روپے کا قرض تھا۔اگر ہم مہاراشٹر میں صرف ناسک ضلع کی بات کریں، تو سال 2018 میں یہاں 108 کسانوں نے خودکشی کی۔ جو 2011 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔سال 2018 میں قرض معافی کے بعد بھی خودکشی کے واقعات کم نہیں ہوئے۔ اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ خودکشی کرنے والوں میں سب سے زیادہ نوجوان کسانوں کی تعداد زیادہ ہے۔سال 2018 میں خود کشی کرنے والے 108 کسانوں میں سے 45 کسانوں کی عمر 29 سے 39 سال کے درمیان رہی۔سال 2011 سے اب تک کل 383 کسانوں نے اپنی جان دی۔پیاز کی کھیتی کرنے والے 2 کسانوں نے دسمبر 2018 اور 3 کسانوں نے جنوری 2019 میں خود کشی کی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب پیاز کی کھیتی کرنے والے کسان اتنی زیادہ تعداد میں خود کشی کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...