امریکہ:ٹی وی پر صدارتی مباحثے کے ریکارڈ ناظرین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:56 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گذشتہ روز ہونے والے پہلے مباحثے کو ٹی وی پر تقریباً آٹھ کروڑ 40لاکھ افراد نے دیکھا اور یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے سنہ 1980میں جمی کارٹر اور رونالڈ ریگن کے درمیان ہونے والی صدارتی مباحثے کا شمار تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے صدارتی مباحثے میں ہوتا تھا۔ اس مباحثے کو آٹھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا۔امریکہ میں جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والے صدارتی مباحثے کو ٹی وی پر دیکھنے والے صرف اُن ناظرین کو شامل کیا گیا ہے کہ جنھوں نے مباحثہ صرف 13امریکی ٹی وی چینلوں پر براہ راست دیکھا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے دنیا کے دیگر حصوں میں بھی اس کو دیکھا ہے۔

تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے اس بحث کو براہ راست انٹرنیٹ پر نشر ہوتے ہوئے دیکھا جبکہ کئی افراد نے یہ مباحثہ مختلف بارز یا پھر اجتماعی گروہ کی شکل میں دیکھا۔ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی نیلسن کا کہنا ہے کہ بیشترً ناظرین نے 98منٹ تک جاری رہنے والی اس بحث کو مکمل طور یعنی شروع سے آخر تک دیکھا۔منگل کو اس بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھیں معلوم تھا کہ یہ بحث و مباحثہ لوگ بڑی تعداد میں دیکھیں گے اور ٹی وی کی تاریخ میں ناظرین کی یہ بڑی تعداد میں سے ایک ہوگا۔

امریکہ میں سنہ 2015میں نیشنل فٹبال لیگ کی سپر باؤل مقابلے میں، نیو انگلینڈ اور سیئیٹل کے درمیان کھیل، کو اب تک کے سب سے زیادہ، یعنی تقریباً 11کروڑ چالیس لاکھ ناظرین ٹی وی پر دیکھ چکے ہیں اس طرح صدارتی مباحثے کی تعداد اب سب سے زیادہ ہے۔آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ہلیری کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان دو ٹی وی مباحثے ہونا باقی ہیں اور یہ مباحثے نو اور 19اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔نو اکتوبر کو صدارتی مباحثے اور این ایف ایل کی دو بڑی ٹیموں، گرین بے پیکرز اور نیو یارک جائنٹ، کے درمیان میچ ایک ہی وقت میں ہوگا۔اس طرح یہ دیکھنا پڑے گا کہ ناظرین فٹبال میچ جو ترجیح دیتے ہیں یا صدارتی مباحثے کو۔پہلی بحث میں کس امیدوار کا پلڑا بھاری رہا ہے ابھی یہ تصویر پوری طرح سے واضح نہیں ہے لیکن آنے والے دنوں میں اس سے متعلق سنجیدہ جائزے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔منگل کو ہلیری کلنٹن نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ پہلی بحث سے اُن کے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم اختلافات اُجاگر ہوئے۔اس بارے میں مسٹر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ انھوں نے ٹی وی پر ہونے والی بحث سے کیا محسوس ہو؟ جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ اچھا رہا ہے لیکن انھوں نے شکایت کہ ٹی وی میزبان لیسٹر ہالٹ نے کلنٹن کے سکینڈلز پر زیادہ زور نہیں دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کا دل چاہ رہا تھا کہ بحث میں وہ بل کلنٹن کے بہت سارے افیئر کے بارے میں بات کریں لیکن چونکہ ناظرین میں ہلیری کلنٹن کی بیٹی چیسلی کلنٹن بھی بیٹھی تھیں اس لیے انھوں نے ایسا نہیں کیا۔انھوں نے کہا: میں کئی طرح سے ان پر اور تگڑا وار کرتا۔ میں حقیقی طور پر تھوڑا نرم پڑ گیا کیونکہ میں کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...