طوفان فلورنس سے دریاؤں میں طغیانی، 11ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2018, 12:51 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن 17ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) طوفان سست رفتاری سے شمالی کیرولائنا کے اندر سے گزرنے کے بعد پڑوسی ریاست جنوبی کیرولائنا میں داخل ہوگیا ہے۔ بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والے طوفان فلورنس سے امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ حکام نے طوفان کے باعث دریاو?ں میں ریکارڈ طغیانی کا انتباہ دیا ہے۔فلورنس جمعے کو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی کیرولائنا سے ٹکرایا تھا جس کے بعد طوفان سست رفتاری سے شمالی کیرولائنا کے اندر سے گزرنے کے بعد پڑوسی ریاست جنوبی کیرولائنا میں داخل ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 'فلورنس' جنوبی کیرولائنا کے دارالحکومت کولمبیا سے 65 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود تھا اور مغرب کی جانب چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے تحت ہونے والی مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی ہے اور نشیبی آبادیاں زیرِ آب آ رہی ہیں۔طوفان کے باعث بلند سمندری لہریں شمالی کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائی تھیں جب کہ طوفانی ہواؤ ں اور بارشوں کے باعث بھی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امریکی میرینز، کوسٹ گارڈ، سول انتظامیہ اور رضاکار ہیلی کاپٹروں، کشتیوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک پانی میں گھری عمارتوں میں پھنسے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث سمندر کی سطح میں اضافے اور مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں ریکارڈ طغیانی ہے جس کے باعث دریاؤں کے ساتھ واقع نشیبی آبادیوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران شمالی کیرولائنا کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ موسمیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کیرولائنا کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اتوار یا پیر تک ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گا اور تقریباً تمام دریاؤں کا پانی کناروں سے نکل کر نزدیکی آبادیوں کو ڈبونے کا باعث بنے گا۔حکام نے شمالی کیرولائنا میں بہنے والے دونوں بڑے دریاؤں 150 کیپ فیئر اور لٹل ریور۔ کے کناروں کے ساتھ واقع تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے دائرے میں بسنے والے ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔دریاؤں کے کنارے جن قصبوں سے آبادی کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے وہ شمالی کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور واقع ہیں۔حکام کا کہناہے کہ ساحل سے سیکڑوں کلومیٹر دور دریاؤں میں طغیانی سے طوفان کی تباہ کاری اور شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔طوفانی بارشوں کے باعث شمالی کیرولائنا میں کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ ریاست میں بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔امریکہ کی’نیشنل ویدر سروس‘ کے مطابق اب تک کئی علاقوں میں دو فٹ سے زائد بارش پڑی چکی ہے جب کہ مزید ایک سے ڈیڑھ فٹ تک بارش پڑنے کا امکان ہے۔طوفان کے تحت چلنے والی ہواؤں کی شدت کم ہو کر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی ہے لیکن حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس شدت کی ہوائیں بھی املاک کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...