پرتگال کے جنگل میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 43تک جا پہنچی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2017, 1:34 PM | عالمی خبریں |

پرتگال،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پرتگال کے جنگل میں لگنے والی آگ خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 43ہو گئی جب کہ 50سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پیدروگاو گرانڈے کے علاقے میں لگنے والی اس آگ کو بجھانے کے لیے سیکڑوں کارکنان مصروف ہیں جب کہ اسپین کے امدادی کارکان بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔وزیراعظم انتونیو کوسٹا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جنگلاتی آگ کے حوالے سے یہ بظاہر حالیہ برسوں میں سب سے بڑا سانحہ ہے۔" ان کے بقول ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔داخلہ کے وزیر مملکت جارج گومز کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے بہت تیزی سے تباہی مچا رہے ہیں۔حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ان افراد کی ہوئیں جو اپنی گاڑیوں میں متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کر رہے تھے کہ دھوئیں کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔

سولہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑیاں آگ کی زد میں آئیں اور وہ ان میں سے باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پرتگال کو ہفتہ کو شدید گرم لہر کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں درجہ حرارت 40درجے سینیٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔حکام کے بقول رات گئے ملک کے مختلف جنگلوں میں 60مقامات پر آگ بھڑی اٹھی جنہیں بجھانے کے لیے 1700کے لگ بھگ کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔وزیر اعظم کوسٹا کا کہنا تھا کہ تیز گرم ہواوں کی وجہ سے آگ مزید تیزی سے پھیلی اور متعدد متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...