مصر میں پولیس مقابلہ: ہلاک اہلکاروں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 9:15 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مصر کی الجیزہ گورنری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے بڑھ کر 52 ہو گئی ہے جبکہ اس کارروائی میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔ جمعہ کے روز پولیس نے الجیزہ گورنری اور اطراف میں پھیلے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی شروع کی۔ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الواحات کے مقام پر کم سے کم پینتیس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔مصری سیکیورٹی انفارمیشن سینٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام کو الجیزہ گورنری اور اس سے متصل صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔ پولیس نے گنجان آباد علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش شروع کی۔ دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے ہی دہشت گردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار مارے گئے۔

دہشت گردوں کی کارروائی کے بعد مزید نفری طلب کی گئی جس نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سیکیورٹی عہدیدار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پولیس کو ایک مسلح تنظیم کے آٹھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔ ان دہشت گردوں نے اسی جگہ ایک سال قبل بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران جھڑپیں متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم تمام مشتبہ جنگجو فرار ہوگئے۔دوسری جانب ملک کی سب سیبڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے الواحات کے صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں سیکیورٹی حکام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور مارے جانے والے اہلکاروں کو شہید قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں پولیس اہلکاروں نے بندوں کی خیر وبھلائی، ان کے تحفظ اور وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...