ارون جیٹلی اورکے سی سی تیاگی شرد یادوکو منانے میں مصروف ،مرکزی وزارت پرڈیل ممکن؛ نتیش کمارکواسمبلی میں آج جمعہ کو ثابت کرنا ہوگا اکثریت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2017, 1:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نتیش کمار کے مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ ملنے پر پارٹی کے سینئر لیڈر شرد یادو ناراض ہیں۔انہوں نے نتیش کمار سے اس فیصلے کے خلاف اپنا موقف بتا دیاہے۔جے ڈی یوکے دوسرے سینئر رہنما علی انور نے تو پارٹی کے فیصلے کے خلاف کھل کر بولا بھی ہے اور شرد یادو سے ملنے کے بعد کہا کہ یادو بھی ان کی بات سے متفق ہیں۔

واضح ہوکہ آج جلدبازی میں نتیش کمارنے سشیل کمارمودی کے ساتھ وزیراعلیٰ کے عہدہ کاحلف لیا۔کیونکہ کل شام کے اعلان کے مطابق آج شام پانچ بجے انہیں حلف لیناتھالیکن راجدکوگیارہ بجے دن میں گورنرکے ذریعہ وقت مل جانے پرنتیش اورسشیل نے دیرنہیں کی اوردس بجے دن میں ہی حلف اٹھالیا۔

راجدنے گورنرکے قدم کوآئین کی خلاف ورزی قراردیاہے ،واضح ہوکہ بڑی پارٹی ہونے کے باوجودتیجسوی کے دعوے کوگورنرنے مستردکردیا۔وہیں راجدکوجدیوکے ناراض خیمہ سے امیدیں لگی ہیں کہ کل اسمبلی میں ووٹنگ کے درمیان جدیومیں بغاوت ہوسکتی ہے۔جس سے آرجے ڈی کوفائدہ ہونے کی امیدہے بلکہ راجدنے دعویٰ بھی کیاہے کہ اس کے متعددایم ایل اے اس کے رابطے میں ہیں۔اگرچہ جے ڈی یو کے سابق صدر شردیادو نے اپنے گھر پر میٹنگ کرنے کے بعد کہا کہ اگلے دو دنوں میں پارٹی رہنماؤں سے بات کرکے وہ اپنے اگلے قدم کااعلان کریں گے۔ادھر وزیراعلیٰ نتیش کماربھی انہیں منانے میں مصروف ہیں۔

نتیش کمارکی جانب سے پارٹی لیڈر کے سی تیاگی ر شرد یادو کو منا رہے ہیں تو بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے بھی انہیں فون کر منانے کی کوشش کی۔ارون جیٹلی شردیادو کے پرانے دوست ہیں۔ذرائع کے مطابق شردیادوکی ناراضگی کے پیچھے ان کی دباؤکی سیاست بھی ہوسکتی ہے۔دراصل این ڈی اے میں نتیش کے شامل ہونے کے بعد انہیں مودی حکومت میں دووزیر کے عہدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ایک کابینہ رینک کا تو دوسرا وزیر مملکت کے طورپر۔کابینہ وزیر میں سب سے پہلا دعویٰ ارسی پی سنگھ کاماناجا رہاہے۔

ذرائع کے مطابق جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان سیاسی ڈیل کوسیٹ کرنے میں سب سے اہم رول ارسیپی سنگھ کا بھی رہا۔ساتھ ہی پارٹی کے تمام ایم ایل اے کو متحرک اور تنظیم کی سطح پر آراء وہی لے رہے تھے۔ جمہوریت میں پارلیمانی بورڈ بڑا ہوتا ہے اس طرح کے فیصلے کرنے میں وہ بھی نہیں ہوا۔سنگھ نتیش کے سب سے قریبی مانے جاتے ہیں، لیکن سب سے سینئر ہونے کے ناطے شردیادوکی بھی دعویداری قدرتی ہے۔ایسے میں نتیش کمارکے لیے ان دونوں میں ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہوگا۔سوال اٹھتا ہے کہ شرد یادو کے ناراض ہونے پر کیا نتیش کمار وزیر کے عہدے کی پیشکش انہیں منانے کے لیے کر سکتے ہیں؟۔ شرد یادو نے دو دنوں کے اندر فیصلہ کرنے کا اعلان کرکے اشارہ دے دیا کہ بات چیت کامتبادل کھلارکھاہے۔ادھر، پارٹی کے سینئر لیڈر علی انور نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ بہت جلدی میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بہار میں اس سے ٹھیک پیغام نہیں جائے گا۔اس سوال پر کہ کیا وہ آر جے ڈی میں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ابھی وہ بغاوت نہیں کریں گے اور پارٹی میں اپنی بات رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق دہلی میں 19اگست کو دہلی میں جے ڈی یوکی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں نتیش کمارکوغیرمطمئن دھڑے کے سخت سوالات کاسامناکرناپڑ سکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...