آذری اور آرمینیائی افواج کے درمیان شدید جھڑپ
بوکو حرام ، 26فروری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آج ہفتہ پچیس فروری کو آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان نگورنوکاراباخ کے محاذ پر شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ آرمینیائی حکام کے مطابق اس جھڑپ میں کئی آذری فوجی مارے گئے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکُو سے وزارت دفاع کے مطابق ہفتے کو علی الصبح آرمینیائی فوج نے نگورنوکارباخ کی جانب سے آذری علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور یہی جھڑپ کی وجہ بنی۔ آذری وزارت دفاع نے اس شدید جھڑپ میں جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد بیان نہیں کی۔ آرمینیا نے اس جھڑپ کا الزام باکُو حکومت پر عائد کیا ہے۔ اس جھڑپ کے بعد نگورنو کاراباخ کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔