22فروری ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی آخری تاریخ؛ کرناٹکا کے عوام توجہ دیں
بنگلورو19؍فروری (ایس او نیوز) اگلے دوایک مہینوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے فہرست رائے دہندگان (ووٹرلسٹ) میں نام شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 22فروری نام درج کروانے کی آخری تاریخ ہوگی۔
اب تک کی فہرست کے مطابق اس بار الیکشن میں ریاست بھر سے 49656059ووٹرس اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔18سال کی عمر پوری ہونے والے نوجوانوں یا چھوٹے ہوئے ناموں کو ازسرنو فہرست میں شامل کرنے کی جو مہم چھیڑی گئی تھی اس کا اختتام 22فروری کو ہوجائے گا۔
فی الحال موجود فہرست کے حساب سے 20575029مرد اور 20279582خواتین ووٹرس کے نام درج ہیں۔اس کے علاوہ 3113مخنثوں (ہجڑوں) کے نام بھی شامل ہیں۔ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق پوری ریاست میں 25179219اور20279706خواتین کے علاوہ 4552مخنث ووٹرس کے ساتھ جملہ 49656059رائے دہندگان موجود ہیں۔