ڈی ڈی سی اے معاملے میں آپ لیڈر آشوتوش پر دس ہزار کا جرمانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2018, 12:48 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی لیڈر آشوتوش کے خلاف ارون جیٹلی کی جانب سے دائر فوجداری بدنامی کے مقدمے کی سماعت پٹری سے اتارنے کی کوشش کرنے کے الزام میں دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔آشوتوش نے بی جے پی لیڈر کا بیان ہندی میں دوبارہ درج کرائے جانے کی مانگ کی تھی۔عدالت نے کہا کہ آپ لیڈر نے بی جے پی لیڈر کے ہندی میں بیان درج کرائے جانے کے لئے درخواست دائر کی تھی جبکہ انہیں انگریزی میں کچھ بھی مشکلات پیش نہیں آتی ہے۔ آشوتوش کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے اہم میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک سہراوت نے کہا کہ آپ لیڈر کی عرضی سماعت کو پٹری سے اتارنے کی ایک کوشش اور عدالت کے وقت کی بربادی ہے۔عدالت نے کہاکہ موجودہ درخواست سے ایسا لگتا ہے کہ یہ سماعت پٹری سے اتارنے اور عدالت کا وقت ضائع کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔عدالت نے یہ بھی کہاکہ درخواست گزار انگریزی زبان کی کتاب (انا13 دیج دیٹ اویکنڈ انڈیا) کے مصنف ہیں اور انہیں انگریزی میں انٹرویو دیتے ہوئے اور انگریزی نیوز چینلز پر دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست بھی انگریزی میں ہی لکھی ہوئی ہے۔ عدالت نے کہاکہ یہ پٹیشن سماعت میں تاخیر کرنے کے لئے دائر کی گئی ہے لہٰذا دس ہزار روپے کا جرمانہ لگاتے ہوئے اسے مسترد کیا جاتا ہے۔مجسٹریٹ نے یہ رقم آرمی ویلفیئر فنڈ بیٹل میں جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔آشوتوش کی جانب سے دائر اس درخواست کو وکالت سدھارتھ لوتھرا اور منوج تنیجا نے جیٹلی کی جانب سے مخالفت کی تھی۔غور طلب ہے کہ جیٹلی نے 2015 میں اشوتوش، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر نے رہنماؤں کمار وشواس، سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اور دیپک واجپئی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ان لیڈروں نے جیٹلی پر دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں فنڈ کی دھاندلی کا الزام لگایا تھا جب وہ 2000 سے 2013 تک اس کے صدر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔