دہلی خواتین کمیشن نے گرلز ہاسٹل کے مسئلے پر یو جی سی کے سیکریٹری کوبھیجاسمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے ہندو کالج نے گرلز ہاسٹل کی فیس زیادہ ہونے اور بہت سے دوسرے امتیازی قوانین کی شکایت کے بعد دہلی خواتین کمیشن نے یو جی سی کے سیکرٹری کو سمن بھیجا ہے اور انہیں کمیشن کے سامنے 28اگست کو پیش ہونے کو کہا ہے۔بہت سے کالجوں میں گرلز ہاسٹل نہ ہونے اور یو جی سی کے پاس کالجوں کی گرانٹ اٹکی ہونے جیسے مسائل کو لے کر دہلی خواتین کمیشن نے کئی بار یو جی سی کو خط لکھا تھا لیکن یو جی سی نے ان خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔خواتین کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کے چیئرمین نے ان مسائل پر یو جی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔

دہلی خواتین کمیشن کو ایک شکایت ملی تھی کہ ہند کالج میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی ہاسٹل فیس زیادہ ہے اور قوانین میں تعصب کارویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔نہ صرف یہ کہ بہت سارے کالجوں میں لڑکیوں کو ہاسٹل کی سہولت نہیں ہے اور بہت سے کالجوں کی گرانٹ یو جی سی کے پاس اٹکی ہوئی ہے۔دہلی خواتین کمیشن نے 8 فروری کو پہلا خط یو جی سی کو لکھ کر اپیل کی تھی کہ ان کے پاس جتنے بھی تعلیمی اداروں کی پیشکش زیر التواء پڑے ہیں ان پر کارروائی کریں تاکہ لڑکیوں کو کالج میں ہاسٹل کی سہولت مل سکے اور وہ بھی محفوظ ماحول میں بغیر کسی خوف کی تعلیم حاصل کر سکیں۔

کمیشن کے مطابق، دہلی میں بہت سے کالجوں میں صرف لڑکوں کاہاسٹل ہے اور لڑکیوں کے ہاسٹل نہیں ہیں،جس کی وجہ سے انہیں پی جی میں باہر رہنا پڑتا ہے اور انہیں زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔یو جی سی کی جانب سے زیر التوا مسائل پر کمیشن کو کسی بھی طرح کی کوئی کارروائی رپورٹ نہیں بھیجی گئی، نہ کوئی جواب دیا گیا جس کے بعد دہلی خواتین کمیشن نے یو جی سی کے سیکرٹری کو سمن بھیج کر جواب مانگا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ موجودہ یو جی سی گرلز اسٹوڈنٹس کے مسائل دور کرنے کے لئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ایسا لگتا ہے کہ یو جی سی فی الحال ’’بٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ‘کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...