درج فہرست طبقات کو ترقی میں ریزرویشن کا قانون جلد: نائب وزیراعلیٰ پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاہے کہ صدر جمہوریہ سے منظور شدہ درج فہرست طبقات کے پرموشن ریزرویشن قانون کو عنقریب لاگو کردیا جائے گا۔اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس قانون کے تحت درج فہرست طبقات میں شامل جن ذاتوں اور قبائل کوشامل کیا گیا ہے، ان سے وابستہ تمام سرکاری ملازمین کو پرموشن میں ریزرویشن ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اس قانون کو پچھلی سدرامیا حکومت نے منظور کرایا تھا۔ اس پر صدر جمہوریہ کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے اسے نافذ نہیں کیا گیا تھا۔صدر جمہوریہ کی طرف سے اس سلسلے میں چند تفصیلات طلب کی گئیں ، جنہیں ریاستی حکومت کی طرف سے مہیا کرائے جانے کے بعد صدر جمہوریہ نے اس پر دستخط کردئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرموشن میں ریزرویشن کا نفاذ نہ ہونے پر جس طرح وزیر سماجی بہبود پریانک کھرگے نے افسوس جتایا ہے اتناہی افسوس انہیں بھی ہے عنقریب ریاستی کابینہ میں اس پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور اس پر اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ پرمیشور نے بتایاکہ صدر ہند کا دستخط شدہ مسودہ قانون ایک دو دنوں میں کرناٹک کو ملنے کی توقع ہے، یہ ملنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گااور فوری طور پر اسے نافذ کردیا جائے گا۔ شہر بھر میں جابجا سڑکوں پر گڈھوں کی شکایتوں کے متعلق نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ بیک وقت شہر کی تمام سڑکوں کی تمام گڈھے بند کرنا عملاً ناممکن ہے۔ہر بارش کے ساتھ گڈھوں کی تعداد بڑھتی رہتی ہے، ان تمام کی نشاندہی کرکے انہیں بند کیا جائے گا۔ عدالت کی طرف سے گڈھوں کوبند کرنے کے لئے جو حکم صادر کیاگیا ہے اس پر حتی الامکان عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کے گڈھوں کو گن گن کر بند کرنا ممکن نہیں ہے۔ ایک بار گننے کے بعد تازہ بارش سے گڈھوں کی تعداد اور بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کیا کیا جائے۔ سڑکوں کے استعمال کے ساتھ بھی گڈھوں کی تعداد بڑھتی ہے، ان تمام کو ذہن میں رکھ ہی مرمت کا کام کیاجاتا ہے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر کانگریس اراکین اسمبلی کے ساتھ امتیازی رویہ اپنانے کے متعلق بعض کانگریس اراکین کی شکایت پر نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ کمار سوامی کی طرف سے ایسا کوئی امتیاز دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔ اگر ایسا کچھ ہے تو وہ کمار سوامی سے خود بات کریں گے۔ ریاستی حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کی جارہی تمام کوششوں کو فضول قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو ریاست کے اقتدار پرقبضہ کرنے کی حوس ہوگئی ہے، اسی لئے کسی نہ کسی طرح حکومت کوگرانے کی کوشش میں لگی ہے۔ بی جے پی اپنی کوششیں کرتی رہے اور اسے ناکام بنانے کی کوشش ہم بھی کرتے رہیں گے۔ پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی ۔کانگریس پارٹی میں کسی بھی طرح کے اختلافات کو قیاس قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں سبھی متحد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزارت نہ ملنے پر رکن اسمبلی ایم ٹی بی ناگراج اور ڈاکٹر سدھاکر ناراضی سے وہ واقف ہیں۔ لیکن ان کو منانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دواراکین اسمبلی اس لئے بھی ناراض ہیں کہ ان کے اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی کام وقت مقررہ پر شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ ان سے بات چیت کرکے جلد ان کاموں کی شروعات یقینی بنائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...