تالابوں اور نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کے لئے مہم جلد: ڈپٹی کمشنر وجئے شنکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلور ضلع کے ڈپٹی کمشنر وجئے شنکر نے کہا ہے کہ شہر میں تالابوں اور بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کے لئے مہم عنقریب شروع کردی جائے گی۔ آج اس سلسلے میں اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہوچکے ہیں وہاں پر مارکنگ کاکام پورا کرلیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کو جو غیر قانونی طور پر نالوں کے بفر زونس پر قبضہ کئے ہوئے ہیں نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس بار بنگلور ضلع انتظامیہ کی طرف سے انہدامی مہم منظم طریقے سے چلائی جائے گی اور غیر قانونی قبضوں کی نشاندہی کرکے سروے کرنے والے افسروں کی موجودگی میں ان عمارتوں کا انہدام کیا جائے گا جو غیر قانونی قبضوں کے سروے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تالابوں کے متعلق کئے گئے سروے کے ذریعے انتظامیہ کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ شہر کے دس تالابوں میں گندی نالیوں کا پانی بہایا جارہاہے۔ اس کے علاوہ صنعتوں اور دیگر مقامات سے بہایا جانے والا فضلہ بھی کئی تالابوں میں جمع ہورہاہے، محکمۂ ماحولیات اور دیگر ایجنسیوں سے اشتراک کے ذریعے اس کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ آلودگی کنٹرول بورڈ، محکمۂ چھوٹی آب پاشی، بی بی ایم پی ، بی ڈبلیو ایس ایس بی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ اب تک تالابوں پر غیرقانونی قبضے ہٹانے اور یہاں کے پانی کو صاف کرنے کے سلسلے میں دو میٹنگیں کی گئی ہیں۔ ان میٹنگوں کے دوران طے کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دس آلودہ تالابوں کی صفائی کاکام بڑے پیمانے پر شروع کیا جائے اور صفائی کے بعد ان تالابوں کی مکمل نگرانی کا ذمہ بی ڈی اے کے سپرد کردیا جائے ، ان تالابوں کی نگرانی پر جو بھی خرچ آئے گا اسے برداشت کرنے کے لئے بی ڈی اے بی ڈبلیو ایس ایس بی، بی بی ایم پی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تالابوں کی صفائی کے فنڈز کے استعمال اور اس کی نگرانی کے لئے تمام ایجنسیوں پر مشتمل اعلیٰ افسروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...