نازیبا تبصرہ معاملہ :مایاوتی سمیت کئی بی ایس پی لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 22nd July 2016, 9:02 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 22؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف نازیبا تبصرے کے الزام میں بی جے پی سے نکال گئے شنکر سنگھ کے اہل خانہ نے حملے کا رخ موڑتے ہوئے آج حضرت گنج کوتوالی میں بی ایس پی سربراہ سمیت کئی پارٹی لیڈروں کے خلاف انہیں الزامات میں مقدمہ درج کرایا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سنگھ کی ماں تیترا دیوی نے لکھنؤ میں سنگھ گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر کئے گئے بی ایس پی کے مظاہرے میں لگے نازیبا نعروں کا ذکر کرتے ہوئے ایک شکایت درج کرائی تھی، جس کی بنیاد پر حضرت گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق تیترا دیوی کی تحریر پر جن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی، بی ایس پی کے ریاستی صدر رام اچل راج بھر، قومی جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی اور سکریٹری میوا لال کے نام شامل ہیں۔غور طلب ہے کہ سنگھ کے خلاف دو دن پہلے میوا لال کی تحریر پر ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تیترا دیوی کی تحریر پر درج کئے گئے مقدمے میں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی 120(بی) 153(اے) 504، 506اور 509کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔مقدمہ درج ہو جانے کے بعد سنگھ کے اہل خانہ نے کہاکہ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ بی ایس پی لیڈروں کو بھی گرفتار کیا جائے، جنہوں نے خاندان کی خواتین کے خلاف سخت نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے۔تیترا دیوی نے آج صبح حضرت گنج کوتوالی میں داخل تحریر میں الزام لگایا تھا کہ کل بی ایس پی کے مظاہرے کے دوران ان کے، ان کی بیٹی، بہو اور نواسی کے خلاف انتہائی نازیبا زبانوں اور نعروں کا استعمال کیا گیاتھا۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس واقعہ کے بعد سے سنگھ کی 12سالہ بیٹی گہرے صدمے میں ہے اور انہیں یہ بھی اندیشہ ہے کہ سنگھ کو قتل کرائے جانے کی بھی سازش ہو سکتی ہے۔بہرحال سنگھ کے اہل خانہ نے بی ایس پی لیڈروں کے خلاف لگائی گئی دفعات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف اور بھی سنگین دفعات لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل آج صبح سنگھ کی بیوی سواتی سنگھ نے کہا تھاکہ میرے شوہر سیاست میں ہیں، مگر ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،ان کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر کل بی ایس پی کے احتجاج میں جس طرح کی زبان کا استعمال کیا گیا، اس سے خواتین کی توہین ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...