امت شاہ سے ملاقات کے ایک روز بعد ہی ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ سب ڈرامہ چل رہا ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کے لیڈروں اور الگ الگ علاقوں کے سینئر لیڈروں سے ملاقات پر شیو سینا نے طنز کیا ہے۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ابھی کچھ بھی ہورہا ہے، وہ ڈرامہ ہے۔ واضح رہے کہ شیوسینا سربراہ کا یہ بیان امت شاہ سے ملاقات کے ایک دن بعد ہی آیا ہے۔ "سپورٹ فار سمرتھن مہم کے تحت بی جے پی صدربد ھ کو ان سے ملنے ماتوشری پہنچے تھے۔ممبئی کے پاس پال گھر میں پارٹی کارکنان کوخطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے بدھ کی میٹنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جو کچھ بھی ہورہا ہے، وہ سب ڈرامہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پال گھر لوک سبھا سیٹ کے لئے حال میں ہوئے ضمنی الیکشن میں شیو سینا امیدوار بی جے پی امیدوار سے ہار گیا تھا۔ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ شکست کا سامنا کرنے والے شیو سینا امیدوار شری نواس وانگا نے بی جے پی کو خوفزدہ کردیا۔بی جے پی ذرائع نے کل امت شاہ اور ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ کو مثبت بتایا تھا اور دعوی کیا تھا کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان تناو کم ہوا ہے، لیکن آج شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اگلے لوک سھا الیکشن میں اتحاد بنانے میں مدد ملے گی۔بدھ کو امت شاہ نے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ماتوشری جاکر ملاقات کی۔ بتایا جارہا ہے کہ تقریباً 40 منٹ تک چلی اس میٹنگ کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس باہر ہی بیٹھے رہے۔واضح رہے کہ پال گھر لوک سبھا ضمنی الیکشن کے بعد سے ہی ادھو ٹھاکرے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان دوریاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ وہ دونوں کی ملاقات سے باہررہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جب امت شاہ اور ٹھاکرے کی میٹنگ گھر کے دوسرے فلور پر چل رہی تھی، اسی وقت وزیراعلیٰ فڑنویس گھر کے گراونڈ فلور پر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...