اے سی بی نے دو اور رشوت خور افسروں کو بے نقاب کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2018, 9:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) انسداد کرپشن بیورو نے رشوت خور افسروں کو بے نقاب کرنے کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آج بلگاوی اور باگلکوٹ میں دو اور افسروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور ان کے پاس سے بھی نقد رقم بیش قیمتی اشیاء وغیر برآمد کیں۔

بلگاوی ضلع کے خانہ پور سب ڈویژنل فارسٹ افسر چندرے گوڈا پاٹل، اور باگلکوٹ میں دیہی آب رسانی شعبے کے اسسٹنٹ ایگزی کیٹیو انجینئر چدانند بی منچی نال کے ٹھکانوں پر آج صبح اے سی بی افسروں نے چھاپے مارے اور ان کے پاس سے نقد رقم ، چاندی اور سونے کے زیورات ، برتن اور اثاثوں کے بے شمار دستاویزات برآمد کئے۔ ان دونوں افسروں کے چھ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ چندرے گوڈا پاٹل کے خانہ پور اور بلگاوی کے رام تیرتھا نگر کے دفاتر ، بیلہونگل میں اس کے مکان اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئی دستاویزات ضبط کئے گئے ۔

ضلع کے اے سی بی ایس پی امرناتھ ریڈی کی قیادت میں آج صبح یہ چھاپے مارے گئے۔ بتایاجاتاہے کہ چندرے گوڈا پاٹل کے گھر سے چھ لاکھ روپے نقد 600 گرام سونا،تین کلو چاندی ، اثاثوں کے متعدد دستاویزات وغیرہ شامل تھے۔ چندرے گوڈا پاٹل کے پاس سے کئی بینکوں کے پاس بک ، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ بھی برآمد کئے گئے۔ دوسرا چھاپہ باگلکوٹ ضلع میں دیہی آب رسانی کے اسسٹنٹ انجینئر چدانند کے گھر پر مارا گیا اور اس کے پاس سے بھی بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات ، نقد رقم اور اثاثوں کے دستاویزات وغیرہ برآمد کئے گئے۔ باگلکوٹ میں اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی ملاپور کی نگرانی میں یہ چھاپہ مارا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔