داؤد ابراہیم ہندوستان واپسی کا خواہاں ،’ سیٹنگ ‘ کی کوشش: راج ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 5:17 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 21 /ستمبر ( ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج سنسنی خیز دعوی کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ادعا کیا ہے کہ مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ہندوستان واپسی کا خواہشمند ہے اور وہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے بات چیت کرنے میں مصروف ہے ۔ راج ٹھاکرے نے ادعا کیا کہ مرکزی حکومت داؤد کی واپسی کا سہرا اپنے سر لینا چاہتی ہے ۔ راج ٹھاکرے اپنے فیس بک پیج کے آغاز کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ داؤد جسمانی طور پر معذور ہوچکا ہے ۔ ایسے میں وہ ہندوستان واپس آنا چاہتا ہے اور وہ مرکزی حکومت سے بات چیت میں بھی مصروف ہے ۔ یہ حکومت آئندہ انتخابات سے عین قبل داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لائیگی تاکہ اس کا سہرا اپنے سر لے کر انتخابات میں فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی مذاق نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا آئندہ وقت میں پتہ چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی داؤد ابراہیم ہندوستان واپسی کیلئے تیار ہوجائیگا حکومت ہند اس پر اپنی پنگی بجانے لگے گی ۔ یہ بی جے پی کا ایک سیاسی اقدام ہوگا ۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ داؤد اپنے مادر وطن میں آخری سانس لینا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داؤد فی الحال مرکزی حکومت سے اس مسئلہ پر ’ سیٹنگ ‘ کرنے کی کوشش میں ہیں اور امید ہے کہ یہ سیٹنگ ہو بھی جائیگی ۔ واضح رہے کہ داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو حال ہی میں تھانے پولیس نے داؤد کے نام پر جبری وصولی کا ریاکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داؤد خود اپنی مرضی سے واپس آنا چاہتا ہے لیکن بی جے پی آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے اس کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ مودی کے دور میں ہندوستان ترقی کریگا ۔ لیکن اب ساڑھے تین سال گذر چکے ہیں لیکن حالات رک نہیں رہے ہیں۔ جھوٹی تعریف کے کوئی معنی نہیں ہوتے ۔ اس ملک نے مودی کی تائید کی ہے ۔ ہم نے کس طرح کی تقاریر سنی ہیں ؟ ۔ اس ملک نے گذشتہ 70 سال میں صرف تقاریر سنی ہیں۔ ٹھاکرے نے الزام عائد کیا کہ مودی موقع کے مطابق وعدے کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لوگ بھول جائیں گے ۔ کوئی بھی نوٹ بندی کی بات نہیں کرتا ۔ اگر 99 فیصد رقم واپس آتی ہے تو پھر گئی کہاں ؟ ۔ جو لوگ کالا دھن رکھتے تھے وہ اب بھی محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے نوٹ بندی کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب پی چدمبرم 500 روپئے کی نوٹ کو بدلنا چاہتے تھے اسی بی جے پی نے مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ملک کے 65 فیصد عوام کے پاس بینک اکاؤنٹس نہیں ہیں۔ اب بی جے پی نے خود نوٹ بندی کی ہے ۔ کیا یہ لوگ ان 65 فیصد عوام کو فراموش کرگئے ؟ ۔ یوگا اور سوچھ بھارت پر مودی کے اقدامات پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن میں جو آیا وہ وہی کرتے ہیں۔ کانگریس سے بی جے پی کے اقتدار میں کیا بدلا ہے ؟ ۔ گذشتہ ساڑھے تین سال میں سوائے نوٹوں کے کلر (رنگ) کے کچھ اور بھی بدلا ہے ؟ ۔ انہوں نے ممبئی ۔ احمد آباد بلیٹ ٹرین کی بھی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلیٹ ٹرین کس کیلئے شروع کی جا رہی ہے ؟ ۔ یہ ممبئی میں رہنے والے گجراتیوں اور گجرات کیلئے ہی ہے ۔ ان کے علاوہ اور کوئی اسے استعمال نہیں کریگا ۔ گجراتیوں اور گجرات کیلئے 1.08 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض لیا جا رہا ہے کیا ہم حکومت کی حکمت عملی کو نہیں سمجھتے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممبئی اور گجرات کو جوڑنے کا ایک دیرینہ خواب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اس وقت بھی ہوا تھا جب میٹرو ٹرین شروع کی گئی تھی ۔اس کے نتیجہ میں رئیل اسٹیٹ کے دام بہت تیزی سے بڑھیں گے اور ممبئی کے شہری فلیٹس حاصل کرنے کے موقف میں نہیں ہونگے ۔ یہ بات ابھی سمجھ میں نہیں آئیگی ۔و قت آنے پر اس کا احساس ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات بہت پہلے سے کہہ رہے ہیں۔ فیس بک پیج شروع کرنے کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے خواہش رکھتے تھے کہ اپنے حامیوں سے راست رابطے میں رہیں اسی لئے انہوں نے یہ پیج شروع کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...