داؤد کی اہلیہ کو ہندوستان سے واپس جانے کے متعلق جواب دیں مودی: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 12:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23/ستمبر(ایجنسی)کانگریس کا کہنا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیوی کا چپ چاپ ہندوستان آنا اور پاکستان لوٹنا ملک کی سلامتی کا سنگین معاملہ ہے اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اس پر جواب دینا چاہئے۔

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے ایک بیان میں کہا کہ داؤد ابراہیم کی بیوی مہ جبین شیخ گذشتہ سال ممبئی آئی اور پندرہ دن یہاں رہنے کے بعد پاکستان لوٹ گئی ۔ حکومت اور اس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو بھنک تک نہیں لگی کہ ایک خطرناک دہشت گرد کی بیوی ممبئی آئی اور یہاں پندرہ دنوں تک رکنے کے بعد پاکستان لوٹ گئی۔

سرجے والا اسے قومی سلامتی کی سطح پر حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہیں، اور کہا کہ ان حالات  میں  داؤد  ابراہیم کی بیوی ہندوستان آئی اور آسانی سے پاکستان لوٹ گئی ۔ اسے گرفتار کرنا تو دور کی بات اس کے آنے جانے کی کسی کو خبر تک نہیں ہوسکی۔ترجمان نے کہا کہ مودی اور راجناتھ سنگھ کو اس سلسلے میں ملک کی عوام کو جواب دینا چاہئے ۔ وزیر اعظم کو اس سلسلے میں جواب دہی طے کرکے یہ بتانا چاہئے کہ اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کس طرح کی کارروائی کی گئی۔

اس سے پہلے کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میڈیا میں خبر ہے کہ داؤد کی بیوی مہ جبیں شیخ گذشتہ سال ہندوستان آئی تھیں، اورممبئی میں پندرہ دن تک رہنے کے بعد خاموشی سے لوٹ گئی تھی۔وہ اپنے والد سے ملاقات کے سلسلےمیں ہندوستان  آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خبر درست ہے تو یہ معاملہ نہایت سنگین ہے اور حکومت کو بتانا چاہئے کہ اس کی خفیہ ایجنسیاں کیا کررہی تھیں۔
 انہوں نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے اور ایک دہشت گرد کی بیوی ملک میں آکر دو ہفتے تک رہتی ہے اور اس کے باوجود کسی کو اس بات کی بھنک تک لگے بغیر لوٹ جاتی ہے تو یہ دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی پر بھی سوال  اٹھاتا ہے اس لئے حکومت کو اس سلسلے میں جواب دینا چاہئے۔  

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...