سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو چھ ماہ قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2017, 11:30 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران،19؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو ’عدلیہ کے خلاف جھوٹ پھیلانے‘ کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔فائزہ ہاشمی اپنے موقف کا بے دریغ اظہار کرنے کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔نیوز ایجنسی اے پی کی تہران سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ’عدلیہ کے خلاف جھوٹ پھیلانے‘ کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فائزہ رفسنجانی بلا جھجھک اپنے موقف کا اظہار کرنے کے حوالے سے اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔فائزہ رفسنجانی کو یہ سزا ایک ایسے وقت پر سنائی گئی ہے جب ایران میں اسی سال مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو قید کی سزا سنائے جانے کی افواہیں ایرانی سوشل میڈیا پر پہلے ہی سے گردش کر رہی تھیں، تاہم نیم سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے بھی اب ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی نے بھی اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔فائزہ رفسنجانی کو دی جانے والی سزائے قید اس لیے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ سخت گیر نظریات رکھنے والے قدامت پرست ایرانی ملکی صدارتی انتخابات سے قبل اصلاحات پسندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بے باک اظہار رائے کرنے والی فائزہ رفسنجانی کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سن 2009 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد فائزہ رفسنجانی بھی ان انتخابات کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل تھیں، جس کے بعد انہیں سزائے قید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سن 2011 میں بھی انہیں ملکی حکومتی نظام کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید کاٹنا پڑی تھی۔ اس کے علاوہ 2014ء4 میں ’اعلیٰ حکام پر بہتان تراشی‘ کے الزام میں بھی فائزہ کو چھ ماہ کی معطل سزائے قید کا حکم سنایا گیا تھا۔رواں برس جنوری میں فائزہ کے والد اور سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ ان کے بعد سخت گیر اور اصلاحات پسند ایرانیوں کے مابین پْل کا کردار کون ادا کرے گا۔ فائزہ جب اپنے والد کے جنازے میں شریک ہونے کے لیے پہنچی تھیں، تو لوگوں نے ان کا استقبال نعروں سے کیا تھا اور انہوں نے بھی جوابا? ہاتھ سے فتح کا نشان بنایا تھا۔فائزہ کے بھائی مہدی ہاشمی رفسنجانی بھی مالی خردبرد اور سکیورٹی کے الزامات کے تحت دس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ مہدی رفسنجانی کو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے عارضی طور پر رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد اپنی سزا کی باقی مدت پوری کرنے کے لیے انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا تھا۔دریں اثنا ایک ممتاز ایرانی اعتدال پسند قانون ساز علی مطہری کا کہنا ہے کہ ایرانی سکیورٹی حکام نے بارہ افراد کو میسجنگ ایپ کے ذریعے اصلاحات پسند سرگرمیاں منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...