ممبئی میں قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے سکریٹری گلزار اعظمی کی بڑی صاحبزادی انتقال کرگئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st April 2017, 2:27 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 20/اپریل (ایس او نیوز/مولانا محمد عارف عمری) قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے سکریٹری محترم  گلزار اعظمی کی ’’بڑی صاحبزادی‘‘ کا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے طویل علالت کے بعددوران علاج ممبئی کے نائر اسپتال میں انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ صوم و صلٰوۃ کی پابند ،نیک سیرت خاتون تھیں۔

نماز جنازہ جمعرات دوپہر ۱۲؍ بجے ادا کی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں بھیونڈی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔پسماندگان میں ۲؍ لڑکا ، ایک لڑکی اور پوتے پوتیاں ہیں۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدرمولانا مستقیم احسن اعظمی و جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مرحومہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار فرمایا اورگلزار احمد اعظمی صاحب سے تعزیت مسنونہ پیش کی ،ساتھ ہی بارگاہ ایزدی میں دعا فر مائی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین 

ادارہ ساحل آن لائن بھی محترم گلزار اعظمی صاحب کے غم میں برابرکے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ اُنہیں اور جملہ پسماندگان کو صبر واستقامت عطا فرمائے اور مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...