سیرت تحریری مقابلوں کی تاریخ میں توسیع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 12:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16؍جنوری (ایس او نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے سیرت النبی کے حوالے سے مجوزہ تحریری مقابلے میں شرکت کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

کنوینر تحریری مقابلہ جناب رضامانوی کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق ضلعی سطح پر اردو میں اور غیر مسلموں کے لئے کنڑا میں منعقد کیے جانے والے اس تحریری مقابلے میں شمولیت کی آخری تاریخ کو 15کے بجائے 30جنوری کردیا گیا ہے۔ جس میں ضلع شمالی کینرا کے پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ شریک ہوسکتے ہیں۔

اردو میں مضمون نگاری کا عنوان"حضور ؐ کا طریقۂ تدریس" ہے۔ جبکہ کنڑا میں عنوان کا مفہوم ہے' طلباء میں اخلاقی اقدار کے فروغ میں حضور ؐکی تعلیمات کتنی موثر ہوسکتی ہیں۔'

اس تحریری مقابلے میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے مضامین 30؍جنوری تک دعوت سنٹر سلطان اسٹریٹ کے پتے پر ارسال کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔