دارجلنگ میں کشیدگی، جی جے ایم حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، ایم ایل کا بیٹاگرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2017, 11:44 AM | ملکی خبریں |

دارجلنگ، 17؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا )ہفتہ کو گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم)کے حامی مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکی ،جس کے جواب میں سیکورٹی اہلکار وں آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ان تازہ جھڑپوں کے درمیان علیحدہ ریاست کے مطالبہ کو لے کر کی گئی غیر معینہ ہڑتال ہفتہ کو تیسرے دن میں داخل ہو گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پورے علاقے میں حکم امتناعی نافذ ہے اور جلوس نکالنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی گئی ہے،لیکن جی جے ایم کے حامیوں نے احکامات کی خلاف ورزی کی اور جلوس نکالا۔جب پولیس نے انہیں روکا تو مظاہرین نے ان پر پتھر اور بوتلیں پھینک دیا ۔پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا۔ادھر جی جے ایم کے کچھ حامیوں کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک دفتر کو آگ لگانے کی کوشش کئے جانے کے بعد پولیس نے پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی کے بیٹے کو گرفتارکرلیاہے اور ایک دوسرے لیڈر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی، ونے تمانگ کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات چھاپہ ماری کی گئی تھی ۔جی جے ایم کے لیڈروں نے کہا کہ رکن اسمبلی وکرم رائے کے بیٹے کو پولیس نے دارجلنگ سے اٹھا لیاہے ، وکرم جی جے ایم کی میڈیا یونٹ کا انچارج بھی ہے ۔ادھر، دارجلنگ پہاڑی علاقے میں دکانیں، ہوٹل اور دیگر کاروباری ادارے تیسرے دن بھی بند رہے، سیکورٹی فورس نے یہاں کے کئی علاقوں میں مارچ کیا۔گزشتہ جمعرات جی جے ایم سربراہ بمل گرونگ کے پریسروں پر پولیس کی چھاپہ ماری کے بعد جی جے ایم نے غیر معینہ بند کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...