دارجلنگ کی بدامنی سے سکم ہو رہا ہے مالامال، سیاحت میں اچھال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 11:44 AM | ملکی خبریں |

سکم، 20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سیاحت کے لحاظ سے دارجلنگ کے لئے یہ سب سے زیادہ کمائی والاوقت چل رہاہے۔اس موسم میں دارجلنگ میں بدامنی کافائدہ سکم کومل رہاہے۔گورکھا جن مکتی مورچہ تحریک کی وجہ سے سیاحوں دارجلنگ کے بجائے پڑوسی ریاست سکم کارخ کررہے ہیں۔سکم سیاحت سیکرٹری سی جاگپونے کہاکہ دارجلنگ میں کشیدگی کی وجہ سے یہاں سیاحت کی صنعت میں اچانک اچھال آ گیاہے۔دارجلنگ میں جی جے ایم تحریک کی وجہ سے وہاں جانے کی منصوبہ بندی بنانے والے بہت سے گھریلواورغیر ملکی سیاحوں نے اپنی بکنگ منسوخ کرا دی ہیں۔اب ان لوگوں نے سکم جانے کا منصوبہ بنا لیاہے۔جاگپونے کہاکہ گنگ ٹوک میں سیاحت سے متعلق اداروں میں اس وقت بہت سے صارفین ہیں۔آئندہ کئی دنوں کے لئے وہاں بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہیں۔سکم سیاحت سکریٹری نے کہنا تھا کہ سکم گھومنے آئے تقریباََ تمام سیاحوں یا تو سفر کے اپنے دوسرے مرحلے میں دارجلنگ جانے والے تھے یا یہاں آنے سے پہلے وہ دارجلنگ گئے تھے۔ٹریول ایجنسی کو اس بات کی فکر ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں سیاحوں کا انتظام کرنا مشکل ہے اور سیکرٹری نے بھی اس قسم کی تشویش کااظہارکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...