دارجلنگ: جی جے ایم سربراہ بمل گرنگ کے پڑوس کے 4گھروں میں آگ، گھرتباہ
دارجلنگ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچا (جی جے ایم ) کے سربراہ بمل گرنگ کے پڑوس میں آگ لگنے سے چار گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ جی جے ایم نے دارجلنگ بند واپس لیا۔ دارجلنگ کے آئی جی منوج ورما نے کہاکہ گرنگ کے گھر اور پارٹی دفتر کو آگ سیکوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ گرنگ کے گھر کے سامنے والے گھروں میں لگی۔آگ سے تباہ ہوئے گھر گرنگ کے حامیوں دنیش تھنگ،راجیش تھنگ، پربھین سبّا اور امت چند کے تھے۔ پولیس نے کہا کہ آگ نصف کے بعد لگی ، آگ پرصبح تک قابو پا لیا گیا۔