جی جے ایم بند:نکالی گئی ریلیاں، پولیس محتاط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2017, 11:46 AM | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دارجلنگ،14؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گورکھا جن مکتی مورچہ جی جے ایم کی قیادت میں دارجیلگ پہاڑی علاقے میں بدھ کو تیسرے دن بھی بندجاری رہا۔الگ گورکھا لینڈ ریاست کی مانگ کو لے کر ریلیاں نکالی گئیں۔پولیس کسی بھی قسم کے تشدد کو ٹالنے کے لئے گشت کر رہی ہے۔دارجلنگ میں چوک با زاراورمال روڈپراوراس کے اردگرد زیادہ تر دکانیں آج بند رہیں۔پولیس انتہائی احتیاط برت رہی ہے اور کئی علاقوں میں گشت کر رہی ہے۔دوپہرتک کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔جی جے ایم اور دیگر علاقائی پارٹیوں نے علیحدہ ریاست گورکھالینڈ کے مطالبے کو لے کر کئی علاقوں میں ریلیاں نکالیں۔دارجلنگ میں سرکاری اور گورکھا لینڈ علاقائی انتظامیہ جیٹیے کے دفاتر میں جی جے ایم کی مویدہڑتال 12جون کو شروع ہوئی تھی۔جی جے ایم نے لوگوں کو کام پر جانے سے روکنے کے لئے کل چوکباجار میں کئی سرکاری دفاتر تک مارچ نکالاتھا۔جی جے ایم حامیوں کو کل جب روکا گیا تو وہ متشدد ہو گئے اور انہوں نے پتھراؤکیا۔چھ علاقائی پارٹیوں سے حمایت حاصل کرنے کے بعد جی جے ایم کی علیحدہ ریاست کا مطالبہ نے اور لے پکڑ لی ہے۔انہوں نے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے کل متفقہ طورپرایک قرارداد منظورکی۔حکمران ترنمول کانگریس کی اتحادی گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ نے بھی علیحدہ ریاست کے مطالبہ کی حمایت کی ہے۔مرکزی حکومت نے تشدد سے متاثردارجلنگ میں صورتحال معمول پر میں ریاستی حکومت کی مدد کے لئے کل نیم فوجی دستوں کے 600جوانوں کوبھیجاتھا۔مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے اس پہاڑی ضلع میں موجودہ حالات پرتفصیلی رپورٹ بھی مانگی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...