ہندوستانی ہاسپٹل میں پہنچ رہی ہے برطانیہ کی خراب سرنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 11:40 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،10؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)نے جن سرنج کو غیر محفوظ بتایا تھا وہ ہندوستان  کے ہاسپٹلوں میں پہنچ رہی ہیں اور ممکنہ طور پر ملک کے کچھ ہاسپٹل میں ان کا استعمال بھی کر لیا گیا ہے۔ دی سنڈے ٹائمس کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ گریس بائے سرنج ڈرائیورس ،ہندوستان ،جنوبی افریقہ اور نیپال جیسے ملکوں کے ہاسپٹل اور میڈیکل آرگنائزیشن میں بھیجے گئے ہیں۔

2011 میں این ایچ ایس سے طبی آلات کو مرحلے وار طریقے سے باہر کیا گیا تھا۔ایسا  حفاظتی نقطہ نظر سے  کیا گیا تھا ۔غور طلب ہے کہ اس سلسلے میں 1995میں اندیشے جتائے گئے تھے۔اخبار کو جانچ کے دوران ایک نوٹس ملا جو آئیس آف وہائٹ این ایچ ایس ٹرسٹ نے دسمبر 2011 میں جاری کیا تھا ۔ اس میں گریس بائے ایم ایس 16 اور ایم ایس 26 سرنج ڈرائیورس کو ہٹانے کو کہا گیا تھا ۔ اس میں ان سرنجوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ترقی پذیر ممالک کے مذہبی تنظیموں کو دان کر دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم کی کسان بہبود ریلی کا ہفتہ کو انعقاد 

وزیر اعظم نریندر مودی کل شاہ جہاں پور میں کسان بہبود ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ کسانوں کے لیے کئی اعلانات کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے سرکاری پروگرام کے مطابق مودی کل دہلی سے بریلی واقع اتر ترشول ہوائی اڈے پر اتریں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر روضہ واقع ...

وزیر اعظم مودی آئندہ ہفتہ جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے دورے پر

وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے 23 سے 27 جولائی تک روانڈا، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے دورے پر جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران وہ برکس کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے جس میں بین الاقوامی امن اور سلامتی سمیت کئی عالمی مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔وزارت خارجہ کے سکریٹری نے صحافیوں ...

عدم اعتماد تحریک میں مودی حکومت کو ملی بڑی کامیابی، اپوزیشن کواُٹھانی پڑی سخت حزیمت

اپوزیشن کانگریس کو آج جمعہ کو اُس وقت سخت حزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جب لوک سبھا میں ​عدم اعتماد کی تحریک پر 12 گھنٹے کی بحث کے بعد مودی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت میں اور مودی حکومت کی حمایت میں 325 ووٹ پڑے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک کی ...

نئی دہلی میں چھ ستمبر کو ہو گی پہلی امریکہ ۔بھارت مذاکرات: امریکی وزارت خارجہ

طویل انتظار اور بار بار تاریخ مقرر کرنے کے بعد بالآخر امریکہ اور بھارت کے درمیان پہلی مذاکرات چھ ستمبر کو نئی دہلی میں ہونی طے ہوئی ہے۔امریکہ نے ناگزیر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ماہ مذاکرات ملتوی کر دی تھی۔ مذاکرات بھارت اور امریکہ کے وزیر اور وزرائے دفاع کے درمیان ہونے ...

ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں ای ڈی کے چارج شیٹ پر عدالت 23 جولائی کو کرے گی غور

دہلی کی ایک عدالت نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر رشوت معاملے میں ای ڈی کی طرف سے دائر چارج شیٹ پر 23 جولائی کو نوٹس لے گی ۔ خصوصی جج اروند کمار نے تفتیشی افسر کے موجود نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو پیر کے لئے درج کر دیا ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ اس نے تمام ملزمان کے خلاف الزامات کی حمایت ...

راہل گاندھی کے آنکھ مارنے پر تیجسوی یادو نے کہا ،نشانہ صحیح جگہ لگاہے، جہاں نظر آئے وہیں یلغار کریں : تیجسوی یادو 

وک سبھا میں نریندر مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر ہو رہی بحث کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی تقریر کے بعد ان کے 'آنکھ مارنے' کے ا سٹائل کا راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے تعریف کی اور اسے صحیح جگہ پر نشانہ ...

گولان پہاڑیوں کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر شام کا قبضہ

شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز نے ملک کے جنوب مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے فوجی اہمیت کی ایک چوٹی تل الحارہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی چوٹیوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

افغانستان میں داعش نے 20 افراد اور طالبان نے 9 پولیس اہل کار ہلاک کر دیے

داعش کے ایک خودکش بمبار نے منگل کے روز شمالی افغانستان میں دھماکہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا جن میں ایک طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔ جب کہ جنوبی صوبے ہلمند میں ایک سرکاری کمانڈو یونٹ نے طالبان کی جیل سے 54 لوگوں کو آزاد کر ا دیا۔