بھٹکل: مٹھلی اور تلاند سڑک کا برج خستہ حال : ہردن عوام جان ہتھیلی پر لے کر گزرتے ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/اپریل(ایس اؤنیوز)خستہ حال اور بوسیدہ پُل سے گزرنا موت کو دعوت دینے جیسا ہے، عوام کے لئے تکلیف دینےو الے اس برج کے بدلے ایک نیا پل تعمیر کرنے اور برج کے کناروں پر باڑ لگاکر عوامی جان کو عافیت دینے کاعلاقائی عوام نے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیاہے۔

شہر سے متصل ہونے کے باوجود شہر کے درمیان سے گزرنے والی ریلوے لائن کی وجہ سے مٹھلی کا علاقہ شہر سے الگ ہو کر دیہات کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ مٹھلی سے تلاند جانے والی پرانی سڑک پر عوامی چہل پہل ہی نہیں بلکہ کئی سواریاں بھی گزرتی ہیں،علاقہ میں پتھر کان کنی ہونے سے زیادہ تر لاریوں کی آمدو رفت ہوتی رہتی ہے، تلاند سڑک پر تعمیر شدہ پُل ، ملٹی پرپز برج کہلاتاتھا، اس وقت سواریوں کی بھاگ دوڑ زیادہ نہیں تھی، پل کے اس طرف مکانات بھی کم ہونے سے برج کی تعمیر ایک گڑھے میں کی گئی ، ایک طرف بندھ نما روک لگا کر گرمی کے موسم میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لئے سہولت دی گئی تھی۔ اس وقت کے افسران اور عوامی نمائندوں کا مقصد یہی تھا کہ برج کی تعمیر اس طرح کرنے سے دونوں مقاصد حاصل ہونگے۔ لیکن دن گزرتے سواریوں کی بھاگ دوڑاور کان کنی کی وجہ سےحد سے زیادہ لاریوں کی گزر نے پُل کو خستہ کرکے خطرناک حالت پر لاکھڑا کیا ہے۔ ایک طرف سے ایک لاری آتی ہے تو سامنے سے ایک بائک کا گزرنا بھی محال ہے۔ موسم باراں میں تھوڑی سے بھی بارش ہوتی ہے تو انسانوں اور جانوروں کو برج پار کرنے کے لئے گھنٹوں انتظارکرناپڑتاہے۔ عوام نے بتایا کہ ابھی کچھ دن پہلے سامنے سے آتی ہوئی لاری کو دیکھ کر 2لڑکیوں نے اپنی سواری کےساتھ نیچے گرکر معمولی زخموں سے عافیت پاگئے، آئندہ جو کچھ ہوگا ایسا ہی ہوگا کہنا مشکل ہے اس لئے بڑے خطرے کودعوت دینے کے بجائے وقت سے پہلے اس کو بدل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقے کی سینکڑوں سواریاں ، اسکولی بچے ہمیشہ خطرے کی گھنٹی بجارہے اسی برج سے گزرتے ہیں ،کان کنی کی لاریوں بھاگ دوڑ سے بھی عوام پریشان ہیں، کسی زمانے میں تعمیر کردہ برج آج اپنی عمر پوری کرچکا ہے خستہ ہوگیا ہے، مقامی عوام کا کہنا ہے کہ برج اتنا خستہ ہوگیا ہے کہ پُل کے لوہے کی سلاخیں باہر نکل کر بہتے پانی کو روک رہی ہیں،عوام کو ہردن اس برج سے گزرتے ہوئے خوف محسوس ہوتاہے ، اسی لئے پُل کو مزید اونچا کرکے دوبارہ تعمیر کریں تو علاقہ کے عوام کو راحت ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

برج کے متعلق مٹھلی گرام پنچایت کی سابق نائب صدر پاورتی نائک نے بتایا کہ برج بہت نیچے اور موڑ پر ہونے کی وجہ سے خطرہ زیادہ ہے، پرسوں ہی دو لڑکیاں برج سے نیچے گرکر جان عافیت پائی ہیں، ہمیشہ اس طرح کا خطرہ لگارہتاہے،برج کے متعلق متعلقہ افسران توجہ دے کر اقدام کریں تو عوام کو آسانی ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔