ڈانڈیلی ٹاؤن میونسپالٹی رکن نے خودکی برہنہ تصویریں گروپ پر پوسٹ کردی۔کانگریس نے کیا رکنیت سے معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 1:15 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ڈانڈیلی 20مارچ (ایس او نیوز)ڈانڈیلی نگر سبھا کے سابق نائب صدر اور موجودرکن راجو رودراپاٹی خود اپنی ہی ننگی تصویریں کانگریس پارٹی کے وہاٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کرکے ذلیل و خوار ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے لیڈر راجو رودراپاٹی نے باتھ روم میں اپنے ہی فون سے اپنی شرم گاہ کی سیلفی تصویریں اتاری تھیں جو وہاٹس ایپ گروپ پر عام ہوگئیں۔ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ راجو نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی تھی یا پھر غلطی سے یہ تصویریں اَپ لوڈ ہوگئیں۔ لیکن گروپ پر تصویریں پوسٹ ہوتے ہی سب ہکا بکا رہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس گروپ میں کانگریسی لیڈران، رکن اسمبلی اور خواتین ممبران کی تعداد200سے زائد ہے۔ زیادہ تر اراکین شرمسار ہوگئے تو کچھ اراکین نے اسے دوسرے گروپس میں فارورڈ کرکے بہت سارے لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کروادیا۔جس سے ہر طرف اس ذلیل حرکت کا چرچا ہونے لگااور ڈانڈیلی بلدیہ رکن کی عزت خاک میں مل گئی۔

اس بات کی خبر ملتے ہی یووا کانگریس کے لیڈران نے گروپ سے تمام اراکین کے نام ڈیلیٹ کرتے ہوئے فوری طور پر گروپ کو ہی بند کردیا۔مگر تب تک یہ برہنہ تصاویر سوشیل اور الیکٹرانک میڈیا پر وائرل ہوچکی تھیں۔کانگریس پارٹی کے طرف سے اس واقعے پر ندامت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راجو کوضلع کانگریس کی رکنیت سے معطل کیے جانے اور ضلع صدر بھیمنّا نائک کی طرف سے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے جانے کی اطلاع بھی ملی ہے۔

راجو کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے راجو رودراپاٹی نفسیاتی مرض کا شکار ہوگیا ہے۔ کبھی کبھار وہ ایسے کام کرجاتا ہے کہ اس بارے میں خود اسے کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ فی الحال نفسیاتی ا مراض کے ماہر ڈاکٹر سے اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ گھر میں جب کوئی بھی موجود نہیں تھا تو اس نے اس طرح کی تصاویر سیلفی لے کر گروپ میں پوسٹ کرنے کی حرکت کی ہے جو خود اہل خانہ کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...