بھٹکل کے معروف ماہر تعلیم ،اردو کے عاشق اورسماجی ادارہ تنظیم کے سرگرم رکن عبداللہ دامودی انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st August 2018, 6:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کی معروف شخصیت جناب عبداللہ دامودی کچھ مدت علیل رہنے کے بعد آج بدھ دوپہر کو بندرروڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔اُن کی عمر 77 سال تھی۔

مرحوم بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت معروف تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین  کے سرگرم رکن انتظامیہ تھے۔ وہ انجمن میں سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ مرحوم مادرِ حوا اسلامک اسکول کے بھی بانی تھے۔

اُردو زبان پر آپ  کو عبور حاصل تھا،  اعلیٰ درجہ کے پروگرام منعقد کرنے میں آپ ماہر تھے،ایک بہترین ناظم کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔شہر بھٹکل میں عام بول چال میں بھی  فصیح اردو بولنے والوں میں شمار کئے جاتے تھے۔  حال ہی میں منعقدہ مجلس اصلاح و تنطیم کی سوسالہ تقریب کے وہ کنوینر تھے جس میں ریاست کے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی وزراء ، لیڈران کے ساتھ ساتھ  ماہر تعلیم و دانشوران نے شرکت کی تھی۔ملت کے لئے جب بھی وقت پڑا ملک وریاست کے کئی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے تنظیم کے ریلیف کاموں میں اہم رول ادا کرتے تھے۔ ملک و ریاست کی اہم شخصیتوں کے ساتھ آپ کے روابط و تعلقات تھے۔ 

 مرحوم نے جامعہ اسلامیہ کی پچاس سالہ تقریب  کے موقع پر نائطی تہذیب  و ثقافت  کے بہترین نمونے پیش کرکے  عوام سے خوب داد و تحسین وصول کی تھی۔

بھٹکل کے ساتھ ساتھ اطراف کے قریوں اور قصبوں میں بھی آپ کافی معروف تھے۔مرحوم نے اپنے پیچھے اہلیہ، پانچ دُختر سمیت کئی نواسے اور نواسیوں سمیت  ہزاروں کی تعداد میں اپنے  چاہنے والوں کو ہمیشہ ہمیش کے لئے چھوڑ کر اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اللہ رب العزت آپ کی خدمات کو قبول فرمائیں، درجات کو بلند فرمائیں اور کوتاہیوں اور لغزشوں کو معاف فرمائیں۔

آپ کے انتقال پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران و  ذمہ داران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی کافی ذمہ داران نے ان کے گھر پہنچ کر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے اور آپ کے لئے مغفرت کی دعائیں کیں ہیں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  اسے قوم کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔