نامدھاری سماج کے سیاسی لیڈراور سابق ضلع پنچایت صدر دامودر گرڈیکر کا بنگلورو میں ہو اانتقال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th September 2018, 10:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کی نامدھاری برادری کے ایک خوش مزاج اور ملنسار سیاسی و سماجی لیڈر دامودر گرڈیکر(64سال) کا بنگلورو کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ موصوف جگر کی بیماری میں کچھ عرصے سے مبتلا تھے اور علاج کے لئے میں بنگلورو کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔
دامودر گرڈیکر ایک بہت ہی اچھے والی بال کھلاڑی تھے اپنے کالج کے زمانے میں انہیں یونیورسٹی بلیو ہونے کا اعزاز حاصل ہواتھا۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی ایک کھلاڑی کے طور پر مسلم نوجوانوں کے ساتھ ان کے بہت ہی دوستانہ تعلقات تھے اور عرف عام میں دامو کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔ پھر جب وہ سیاسی میدان میں قسمت آزمائی کرنے لگے تو پہلے جنتا دل میں شامل رہے اور 1989اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے آر این نائک کے مقابلے میں دامودر نے مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایت یافتہ جے ڈی ایس امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا۔ اس انتخاب میں آر این نائک نے 29315ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیت درج کی جبکہ دامودر نے 27421ووٹ حاصل کیے اور انہیں صرف1894ووٹوں سے شکست کا منھ دیکھنا پڑاتھا۔پھر انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اتر کنڑ ا ضلع پنچایت کے صدر منتخب ہوئے۔وہ ماضی میں ضلع پنچایت یونین کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔

دامو گرڈیکر خوش اخلاق ،ملنسار اور عوام دوست شخصیت کے حامل تھے۔انہوں نے اپنی غیر متنازعہ اور سیکیولر امیج پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔ مقامی مسلم عوام اور قائدین کے ساتھ ان کے بڑے خوش گوار تعلقات تھے۔

واضح رہے ک دامودر گرڈیکررشتے میں بھٹکل اسمبلی حلقے سے حال ہی میں بی جے پی امیدوار کے بطور جیت درج کرنے والے رکن اسمبلی سنیل نائک کے ماموں لگتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے دن ان کی لاش بھٹکل پہنچے گی ، جس کے بعدیہاں آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...