چنتامنی میں پی ڈی او گرام پنچایت صدر پر لاپرواہی کا الزام ؛ دلت سنگھرش سمیتی کا احتجاجی مظاہرہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 3:04 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنتامنی،21؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز) دلت طبقہ کے علاقوں کو بنیادی سہولیات اور سرکاری سہولتوں کو فراہم کرنے میں کوتاہی و من مانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  پی ڈی او آفیسر  اور گرام پنچایت صدر کی مخالفت میں کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنان نے تعلقہ کے چلکنرپور گرام پنچایت دفتر کو تالا لگاکر زبردست احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے کہا کہ چلکنرپور گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے قریوں کی ترقی کرنے میں من مانی اور لاپرواہی کی جارہی ہے خصوصی طور پر جس علاقے میں دلت طبقہ کے لوگ زندگی بسر کررہے ہیں ان علاقوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے گرام پنچایت کے پی ڈی او اور گرام پنچایت صدر دونوں مل کر مختلف قسم کا فنڈ ہڑپ کررہے ہیں۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ   اعلیٰ افسران گرام پنچایت کو آنے والے فنڈ کی چھان بین کرے کہ یہ فنڈ  کہاں کہاں پر استعمال کیا گیا ہے۔ احتجاجیوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ڈی اواور گرام پنچایت صدر کا پردہ فاش نہیں کیا گیا تو احتجاج کو واپس نہ لیتے ہوئے دن رات گرام پنچایت کے روبرو بھوک ہڑتال کریں گے ۔

احتجاجیوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی مل کر کئی سالوں کا عرصہ ہورہا ہے لیکن دلتوں کو اب بھی آزادی نہیں ملی کیونکہ دلتوں کے رہنے والے علاقوں میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے پر دلتوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ احتجاجیوں نے اور کہا کہ دلتوں کے علاقوں میں پانی کی سہولت پاکی صفائی نہ کرتے ہوئے دلتوں کے رہنے والے علاقوں کو بیت الخلاء تعمیر کرکے دینے کے لئے حکومت کے طرف سے جو فنڈ آرہا ہے اس کو گرام پنچایت کے افسران ہی ہڑپ کررہے ہیں چلکنرپور کے آس پاس کئی دلتوں کے محلے موجود ہے ان کو آج تک گرام پنچایت کی طرف سے  بیت الخلاء تعمیر کرکے  نہیں دیا گیا  جس کی وجہ سے آج بھی دلت لوگ  رفع حاجت کے لئے اِدھر اُدھر جانے پر مجبور ہیں۔

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ چلکنرپور گرام پنچایت کے آس پاس جو دلتوں کے علاقے  ہیں ان دلتوں کے علاقوں میں کئی دلت طبقہ کے احباب بے گھر ہیں حکومت سے جو گھر تعمیر کرنے کے لئے فنڈ آیا ہے اُس فنڈ کی ہیرا پھیری کرکے فند کو گرام پنچایت کے افسران اور صدر مل کر غبن کرلئے ہیں اگر جلد ہی بے گھر دلتوں کو گھر تعمیر کرکے نہیں دیا جاتا  تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔احتجاج کے بعد تعلقہ پنچایت ای۔او۔سرنیواس کو مختلف مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا گیا۔

کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کے ضلعی کنوینر وجئے نرسمہ قوالی وینکٹ رونپا خزانچی چندراپا تعلق کنوینر راگھو ٹی کے وینکٹ رونپا نارائن سوامی روی ایشورپا رامپاشری رامپا ٹی وینکٹ رونا سمیت کئی دلت طبقہ کے لوگ موجود احتجاج میں شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...