دلتوں کے مسائل پرحکومت کوگھیرے گی کانگریس، 26نومبرکو’یوم آئین‘ پروگرام 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 3:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی کئی ریاستوں میں چل رہے اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں کانگریس دلتوں کے معاملے پر نریندر مودی حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہے اور اسی کے تحت وہ آئندہ 26نومبر کو دہلی میں ایک بڑا پروگرام کرنے جا رہی ہے جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ دلت سوسائٹی کے نمائندے اورتجزیہ نگارشامل ہوں گے۔پارٹی کے پسماندہ ذات ونگ کی طرف سے منظم ’یوم آئین ‘کی تقریب میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ صدر راہل گاندھی کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔یوم آئین کے موقع پر اس پروگرام کاانعقاد جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے۔
کانگریس کے اوبی سی سیل کے سربراہ نتن راوت نے کہا کہ نریندر مودی حکومت جس طرح بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعے بنائے گئے آئین پر حملے کر رہی ہے، اس کے خلاف ہمیں لڑنا ہوگا۔آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،ہم ان مسائل پر حکومت کو گھیر یں گے۔
راوت نے کہا کہ اس پروگرام کے لئے ہم نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو مدعو کیا ہے اور ان کے شامل ہونے کا پورا امکان ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس حکومت میں دلت سماج بہت پریشان ہے۔ایس سی-ایس ٹی قانون کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مودی حکومت خاموش ربیٹھی ہے،دلتوں پر حملے ہورہے ہیں۔ ان سوالات کولے کر کمزور طبقات کے لوگ ان انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سبق سکھائیں گے۔اس سال 23اپریل کو کانگریس کے او بی سی سیل نے ’آئین بچاؤ‘کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر آئینی اداروں پر حملے کا الزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...