منگلورو میں دن دہاڑے ڈکیتی۔۔ خاتون کے جسم پرموجودزیورات لوٹے گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2017, 1:14 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلور2؍جون (ایس او نیوز) مُلکی پولیس اسٹیشن کے حدودمیں واقع پکشی کیرے نامی گاوں میں موٹر بائک پر سوار ہوکر آنے والے لٹیرے گھر میں گھس کردن دہاڑے خاتون کے جسم پر موجود زیورات چھین لے جانے کی واردات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پتھروں کی کان کے مالک کوپاسوامی کی بیوی کاویرما جس وقت گھر میں تنہا تھی، اس وقت لٹیروں نے دستک دی اورکوپاسوامی سے بات کرنے کی خواہش جتائی، جیسے اس نے گھر کادروازہ کھولا انہوں نے اندر گھس کرکاویرما کو دبوچ لیا اور منھ میں کپڑے ٹھونس کرہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد یہ واردات انجام دی اور 184گرام وزنی تین سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوگئے ۔کاویرما کا کہنا ہے کہ لٹیرے ملیالم اور تمل زبانیں بول رہے تھے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیااور کیس درج کرنے کے ساتھ فنگر پرنٹس ماہرین کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...