ہلیال میں ڈکیتی کی خطرناک واردات؛ شوہر، بیوی اور بچوں کو یرغمال بناکر گھر کے زیورات لوٹ کرلُٹیرے فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th June 2018, 10:53 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12 جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ہلیال تعلقہ میں آج صبح ڈکیتی کی خطرناک واردات پیش آئی ہے جس میں لُٹیروں نے گھر پر موجود شوہرپر حملہ کرتے ہوئے اور بیوی بچوں کو یرغمال بناتے ہوئے گھر پر موجود سونے کے زیورات حاصل کرنے کے بعد گھر کی بائک پر ہی سوار ہو کر فرار ہوگئے ہیں۔ ڈکیتی کی یہ وارادت آج منگل صبح پیش آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق صبح قریب چار بجے ہلیال بس اسٹائند کے عقب میں واقع کے ایچ بی کالونی میں مقیم ایم کے شاستری کے مکان کا دروازہ توڑ کر چار لُٹیرے گھر کے اندر گھس گئے، پھر شاستری پر حملہ کرکے اُنہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنایا اور گھر پر موجود تمام سونے اور زیورات دینے کا مطالبہ کیا۔ پھر گھر کی الماریوں کی تلاشی لیتے ہوئے سبھی زیورات اور قیمتی چیزیں حاصل کی، بتایا گیا ہے کہ لُٹیروں کو دیکھ کراور اُن کے ارادوں کو بھانپ کر خوف زدہ شوہر اور بیوی نے اپنی اور اپنے بچوں کی جان کی بھیک مانگی ، جس پر لُٹیروں نے اُنہیں زندہ چھوڑ دیا اور گھر کے باہر رکھی ہوئی شاستری کی بائک کو بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ 

شاستری نے پولس کو بتایا کہ جملہ 18 تولہ سونے کے زیورات سمیت کافی نقد رقم اور بائک لے کر لُٹیرے فرار ہوگئے ہیں۔ ہلیال پولس موقع پر پہنچ کر جائز ہ لینے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...