منڈگوڈ ہائی وے پرڈکیتی معاملے میں بھٹکل کے ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2019, 8:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈگوڈ20؍جنوری (ایس اونیوز) منڈگوڈ ہائی وے پر موٹر گاڑیوں کو روک کر لوٹنے والی ایک6رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق ضلع شمالی کینرا کے بھٹکل اور اڈپی ضلع کے شیرور سے ہے۔

گرفتارشدگان کی شناخت بھٹکل کے محمد ایس ابراہیم (۲۳سال)، سید مصطفیٰ سید محمد(۲۲سال)، اکرم سید محمد حسین(۲۱سال)، رضوان عبدالعزیز (۲۶سال)، کمار مادیوا کورور(۲۶سال) اور شیرور کے رہنے والے محمد نوفل(۲۲سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق تڑس۔ہانگل ہائی وے پر دو کاروں میں سوار ہوکر آنے والی ایک ۶ رکنی ٹولی نے لاری کو روک کر اس کے ڈرائیور کے پاس موجود موبائل فون چھین لیاتھا۔ اس تعلق سے بنکاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔ تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے ہائی وے پر ڈکیتی کرنے کے دوران اس ٹولی کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرسی مضافاتی پولیس تھانہ حدود میں سرکاری اسکول کا تالاتوڑ کر چوری کی واردات انجام دینے کی بات اس ٹولی نے قبول کرلی ہے۔اس کے علاوہ تڑس۔ منڈگوڈ  ہائی وے پر ابھی حال ہی میں سرسی سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر کی کار روک کر لوٹنے کی ناکام کوشش بھی اس ٹولی کی طرف سے کی گئی تھی۔ اس تعلق سے سرسی کے کیشو مورتی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے بھیانک واقعے کی تفصیل فیس بک پر شیئر کی تھی۔

ہائی وے پر ڈکیتی کی کوشش کیے جانے کے تعلق سے مسافروں کے اندر خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ عوام کا کہناہے کہ پولیس کو ہائی وے پر گشت تیز کردینا چاہیے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...