گوری لنگیش اورنریندردابھولکر کا قتل ایک ہی پستول سے کیا گیا تھا :سی بی آئی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2018, 11:30 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

پونے26 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل میں اسی ہتھیار کا استعمال کیا گیا تھا، جس سے سماجی کارکن نریندر دابھولکر کے قتل کو انجام دیا گیا ہے ۔ سی بی آئی نے پونے کورٹ کے سامنے اپناموقف رکھنے کے دوران اس کی اطلاع دی ۔

سی بی آئی کے مطابق دابھولکر قتل کے ملزم نے پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔ حالانکہ ابھی تک معاملے کی فورینزک سائنس لیبارٹری (FSL) کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق دابھولکر قتل کے ملزم سے پوچھ گچھ میں سی بی آئی کو پتہ چلا کہ گوری لنکیش کے قتل میں استعمال کی گئی بندوق اس کو امول کالے نے دی تھی۔ امول کالے سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل کیس میں ملزم ہے۔ گوری لنکیش کے قتل کیس میں گرفتار ملزم امول کالے نے سچن پرکاش اندورے کو 7.65 ایم ایم کی دیسی پستول اور تین گولیاں دی تھی۔

واضح ہو کہ دابھولکر کے قتل کے چار سال بعد گوری لنیش کا قتل ہوا تھا۔ ان دونوں معاملہ میں سناتن سنستھا سمیت دائیں بازو تنظیموں کے کردار کا مشتبہ مانا جارہا ہے ۔ اگرچہ سی بی آئی نے اپنی ریمانڈ درخواست میں کسی بھی تنظیم کا نام نہیں لیا ہے، جو ان معاملات میں شامل ہو سکتی ہے۔وہیں پونے کی عدالت نے دابھولکر قتل کے ملزم اندورے کی سی بی آئی حراست 30 اگست تک بڑھا دی ہے ۔ اسکو اتوار کو پونے کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے اس اورنگ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سی بی آئی کے مطابق سچن پرکاش اندورے پہلا شوٹر اور شرد کلسکر دوسرا شوٹر ہے۔جنہوں نے نریندر دابھولکر پر گولیاں چلائی تھی۔اتوار کو سی بی آئی کے وکیل نے ادرے کی حراست بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دابھولکر اور گوری لنکیش کے قاتلوں کے درمیان تعلق ہے۔ گوری لنکیش کے قتل میں استعمال کی گئی بندوق سچن پر کاش اندورے اور اس کے ساتھی کے گھر سے برآمد کی گئی، یہی پستول دابھولکر کے قتل کے لئے بھی استعمال کی گئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...