ریپ کے الزام پر داتی مہاراج کی صفائی ،میں حاسدوں کی سازش کا شکارہوا ہوں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک لڑکی کی جانب سے ریپ کا الزام لگانے کے بعد داتی مہاراج نے اپنی صفائی دی ہے۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں داتی مہاراج نے کہا کہ میرے آشرم میں ابھیشیک اگروال نام کا آدمی رہا جس پر میں نے خوب بھروسہ کیا۔ اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ میرے نام پر لین دین بھی کیا۔ اب وہی دو لوگ نوین گپتا اور سچن جین مجھ سے 32 کروڑ روپے مانگ رہے ہیں، جبکہ مجھے اس لین دین کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سچن اورنوین بھی اسی آشرم میں رہے ہیں۔ سچن نے اپنے حامیوں کے ساتھ میری گاڑی گڑگاؤں میں روکی تھی اور مجھے دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔ مجھے لگتا ہے میرے خلاف یہ سازش کی گئی ہے۔ داتی مہاراج نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے والد اور ان دونوں کے موبائل نمبر کی جانچ سے تمام صاف ہو جائے گا کہ سچائی کیا ہے۔ میں بھی بیٹیوں کا باپ ہوں اور بیٹیوں کا احترام کرتا ہوں۔ جب بھی پولیس پولیس تحقیقات کے لئے بلائے گی، ضرور جاؤں گا۔ غور طلب ہے کہ راجستھان کی رہائشی ایک پچیس سالہ لڑکی نے خود ساختہ بابا داتی مہاراج اور اس کے شاگردوں پر اس کے ساتھ کئی بار ریپ کا الزام لگایا ہے۔ جنوبی دہلی کے فتح پور بیری تھانے میں لڑکی نے داتی مہاراج کے خلاف شکایت دی ہے۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ قریب ایک دہائی سے اس نام نہاد خودساختہ باباکی پیروکار تھی؛ لیکن داتی مہاراج اور اس کے شاگردوں کی طرف سے بار بار عصمت دری کئے جانے کے بعد وہ اپنے گھر راجستھان لوٹ گئی تھی۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ بابا کی ایک اور خاتون پیروکارداتی مہاراج کے کمرے میں زبردستی بھیجتی تھی۔ منع کرنے پر دھمکاتی تھی کہ وہ سب سے انکشاف کرے گی کہ وہ دیگر شاگردوں کے ساتھ بھی جنسی تعلق قائم کرتی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...