ڈی کے شیوکمار کے پی سی سی صدارت کے مضبوط ترین دعویدار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th May 2017, 2:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:24/مئی(ایس او  نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر کے طور پر وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے نام کو تقریباً قطعیت دی جاچکی ہے، اگلے چند ہی دنوں میں ان کے نام کا اعلان باضابطہ کردیا جائے گا۔ کانگریس ذرائع نے بتایاکہ ریاستی کانگریس قائدین کے مشورہ کے بعد اے آئی سی سی انچارج برائے کرناٹک وینو گوپال نے اعلیٰ کمان کو یہ رپورٹ پیش کی ہے کہ اکثر پارٹی کارکنوں کی رائے ہے کہ اسمبلی انتخابات کا سامنا ایک نئے کے پی سی سی صدر کی قیادت میں ہونا چاہئے۔اس کیلئے پچھلے تین دن سے جاری مشاورت کے دوران بیشتر لیڈران نے نجی رائے ظاہر کی ہے کہ بے پناہ تنظیمی صلاحیتوں کے مالک ڈی کے شیوکمار کو کے پی سی سی صدارت دی جانی چاہئے،تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی ان کی صلاحیتوں کا بھرپور استفادہ کرسکے۔ بتایاجاتاہے کہ پارٹی اعلیٰ کمان کے حلقوں میں بھی اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ یاتو ڈی کے شیوکمار کو کے پی سی سی صدارت دی جائے یا پھر موجودہ صدر ڈاکٹر پرمیشور کو اس عہدہ پر برقرار رکھا جائے۔ان دونوں کے علاوہ کسی اور کے نام کو اعلیٰ کمان کی طرف سے خاطر میں لائے جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ان کے گروپ کی طرف سے یہ کوشش ہورہی ہے کہ ان کے معتمد سابق وزیر ایس آر پاٹل یا وزیر آبپاشی ایم بی پاٹل کو کے پی سی سی صدارت دلادی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...