بھٹکل میں لاری کی راہ گیر سے ٹکر؛ راہ گیر شدید زخمی؛ منی پال منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th December 2018, 10:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل11/ڈسمبر (ایس او نیوز) یہاں سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر ایک سلینڈر سے بھری لاری راہ گیر کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں راہ گیر بری طرح زخمی ہوگیا جس کی شناخت ناگراج ایرپا نائک (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیلکے کا رہنے والا ناگراج سڑک کنارے سے گذرنے کے دوران اچانک سلینڈر سے بھری لاری اس پر چڑھ گئی، اس کا ایک پاوں بری طرح زخمی ہوگیا ہے، البتہ حالت بھی کافی نازک بتائی گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے ناگراج کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے منی پال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ منگل کی شب قریب نو بجے پیش  آیا۔ لاری مینگلور سے کاروار جارہی تھی۔

اطلاع ملتے ہی مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی مسٹر روی  موقع پر پہنچے اور لاری سمیت  ڈرائیور نیتیانند شنکر نائک  کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولس معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...