باکسنگ:میریکوم کا تمغہ پکا، وکاس کوارٹر فائنل میں
گولڈ کوسٹ،08؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )پانچ بار کی عالمی چمپئن ایم سی میریکوم(48 کلوگرام)نے اپنے ڈیبو میچ میں دولت مشترکہ کھیلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ کر آج تمغہ پکا کیا جبکہ وکاس کرشنن (75 کلوگرام)مردوں کے 75 کلوگرام طبقے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔اولمپکس میں کانسی یافتہ35 برس کی اس باکسر نے کوارٹر فائنل میں آج یہاں اسکاٹ لینڈ میگن گورڈون کو 5-0 سے شکست دی۔ان کی اس جیت نے باکسنگ میں ملک کے لئے پہلا تمغہ پکا کیا۔عالمی چمپئن شپ کے کانسی یافتہ وکاس کرشنن نے آسٹریلیا کے کیمبل سمروللا کو ججوں کے فیصلے 5-0 سے شکست دی۔مقابلے میں وکاس کا دبدبہ تھا لیکن آخری تین منٹ میں مقامی کھلاڑی سمروللا نے حملہ تیز کر ان کی صلاحیت کا امتحان لیا۔راجیہ سبھا کی موجودہ ایم پی میریکوم کا سیمی فائنل مقابلہ 11 اپریل کو سری لنکا کی انشا دروکشی سے ہوگا۔جیت کے بعد میریکوم نے کہاکہ دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ میرا پہلا کا تمغہ ہوگااور میں اسے حاصل کرکے میں خوش ہوں، لیکن میرا مقصد طلائی تمغہ جیتنے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں 16 سال سے باکسنگ کر رہی ہوں۔مجھے پتہ تھا کہ وہ اچھا کرے گی۔میں نے اسے کوشش کرتے رہنے کا مشورہ دیا۔نوجوان کھلاڑیوں کو تجربے اور تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔