سری نگر کے کئی حصوں میں کرفیوکااطلاق، معمولاتِ زندگی درہم برہم 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:23 AM | ملکی خبریں |

سرینگر، 10؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی ہڑتال اور اقوام متحدہ کے مقامی دفتر تک مارچ کے پیش نظر حکام نے قانون اور نظام کو برقرار رکھنے کے لیے سری نگر کے کئی حصوں میں کل کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سرینگر کے نو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت شہر کے نوہٹا، ر عنا واری، خان یار ، ایم آر گنج اور میسما پولیس تھانہ علاقوں میں کرفیواورپابندی لگائی گئی ہے ۔جب کہ کو ٹھی باغ جیسے علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ قانون اور نظام کوبرقرار رکھنے کے پیش نظر احتیاطی طور پر کرفیو نافذ کیے گیے ہیں ۔ علیحدگی پسندوں نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے اور اپنے حقوق کی خلاف ورزی کے تحت جمعرات کے دن عوام کو یہاں ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی معائنہ کے دفتر کی طرف مارچ اور مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے بینر کے تحت علیحدگی پسندوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 10دسمبر کو بین الاقوامی یوم حقوق انسانی کے دن کشمیری عوام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مکمل ہڑتال کریں ۔مشترکہ قیادت میں شامل سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا کہ اسی دن لال چوک سے سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ واضح ہو کہ ہڑتال کی وجہ سے وادی میں عام زندگی بری طرح متاثر ہے۔حکام نے بتایا کہ وادی میں زیادہ تر دکانیں، پٹرول پمپ اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور سڑکوں سے عوامی آمد و رفت کے لیے گاڑیاں ندارد ہیں۔ جن علاقوں میں ہڑتال نہیں ہے وہاں معمولات زندگی حسب حال ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...