علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے پیش نظر کشمیر میں لوگوں کی سرگرمیوں پر پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2017, 11:32 AM | ملکی خبریں |

 

سری نگر، 17؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا )کشمیر میں حکام نے سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں دو عام شہریوں کی موت کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے طلب کرد ہ ہڑتال کے مدنظر کئی علاقوں میں لوگوں کی سرگرمیوں پر آج پابندی عائد کردی ہے ۔حکام نے بتایا کہ سری نگر ، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں پابندی لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے پانچ پولیس تھانہ علاقوں میں یہ پابندی لگائی گئی ہے ، یہ پولیس تھانہ علاقے کھانیار، ریناواڑی، نوہٹا، صافا کدل اور مہاراج گنج ہیں۔حکام نے بتایا کہ پورے کلگام ضلع اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں پابندی لگائی گئی ہے ۔جنوبی کشمیر کے دیگر حساس مقامات میں قانون وانتظام کی صور ت حال کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکام نے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں تمام تعلیمی اداروں کو احتیاطا بند کر دیا ہے۔کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ حالات کے پیش نظر آج ہونے والے تمام امتحانات کوملتوی کر دیا ہے ۔دریں اثنا، عام شہریوں کی موت کے واقعہ کے خلاف علیحدگی پسندوں کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال کی وجہ سے کشمیر میں دیگر مقامات پر بھی معمولات زندگی متاثر رہے ۔زیادہ تر دکانیں، پٹرول پمپ اور کاروباری ادارے بند رہے، عوامی گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں ۔حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں کے سربراہان سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق اور جے کے ایل ایف کے چیف یاسین ملک نے عام شہریوں کی ہلاکت کی مخالفت میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن نے ریاست میں مجوزہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...