کمٹہ میں کروزر جیپ اور ٹمپو کے درمیان ٹکر؛ دس زخمی؛ سات کو شدید چوٹیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th October 2017, 2:31 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 11/اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے دھاریشور میں کروزر جیپ اور ٹمپو کے درمیان ہوئی ٹکر میں جیپ پر سوار دس افراد زخمی ہوگئے جس میں سات کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کروزر جیپ پر سوار دس افراد ساگر سے گوکرن  میں مہابلیشور کا درشن کرنے کے بعد مرڈیشور مندر کا درشن کرنے جارہے تھے کہ ہوناور سے کمٹہ کی طرف جانے والی مسافر بردار ٹمپو سے ان کی جیپ ٹکراگئی۔ ذرائع کے مطابق جیپ کی رفتار کافی تیز تھی، اور ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر ٹمپو سے ٹکراگئی۔ حادثے میں ٹمپو پر سوار سبھی لوگ محفوظ رہ گئے، البتہ جیپ پر سوار لوگوں کو چوٹیں آئیں۔

سبھی زخمیوں کو مقامی لوگوں نے  فوری طور پر کمٹہ سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سبھوں کو زائد علاج کے لئے ساگر روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ منگل کی شام پیش آیا۔

کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...