پلوامہ میں جنگجوؤں کے حملے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 12:34 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ میں گذشتہ رات جنگجوؤں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات قریب ایک بجے نیوہ پلوامہ میں قائم جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کے مشترکہ کیمپ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا اور گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ سرکاری ذرائع نے زخمی اہلکار کی شناخت منظور احمد کے بطور کی ہے۔ انہیں علاوج معالجہ کے لئے سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ذرائع نے بتایا کہ حملے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو کندھے میں گولی لگی۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں کی طرف سے گرینیڈ داغا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔ گرینیڈ پھٹنے سے رہ گیا۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ حملے کے فوراً بعد علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، تاہم حملہ آور جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...