سوشل میڈیا پر شہیدوں کی فرضی فوٹوشیئراورلائک نہ کریں،سی آرپی ایف نے مشاورت جاری کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 10:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی ریزرو پولیس فورس (CRPF) نے اتوار کو مشاورتی نوٹ جاری کرکے کہا ہے کہ کچھ شرارتی عناصر پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کے اعضاء کی فرضی فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئرکررہے ہیں۔ شرارتی عناصر ایسا کرکے لوگوں میں نفرت پھیلارہے ہیں۔برائے مہربانی ایسی تصاویر اور پوسٹ شیئر یا لائک نہ کریں۔اگر آپ کی نظر میں ایسی کوئی پوسٹ آتی ہے تواس کے بارے میں [email protected] میں معلومات دیں۔بتا دیں، اس سے پہلے فوج اور سی آر پی ایف نے مشاورتی نوٹ جاری کرکے کہا تھا کہ اس مایوس کن اور تکلیف دہ حالات میں شہیدوں کے خاندان کی رونے والی تصاویرکودکھانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ دہشت گرد یہی چاہتے ہیں کہ ملک میں دہشت کا ماحول بنے۔ایسی تصاویردہشت گردوں کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔سی آرپی ایف نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری طور پر تصدیق ہونے تک شہید اہلکاروں کے نام فلیش نہ کیے جائیں۔ فوج اور سی آر پی ایف نے میڈیا سے مشاورتی عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔اس سے پہلے حکومت نے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔ دہشت گردانہ حملے کی کوریج نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت نے نجی ٹی وی چینلزکوآگاہ کیاتھا۔حکومت کی طرف سے اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جموں کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے پس منظر میں تمام ٹی وی چینلز سے اس طرح کے مواد پیش کرنے سے بچنے کو کہا ہے، جس سے تشددبھڑک سکتا ہو یا ملک مخالف رخ کو فروغ ملتاہو۔وزارت کی جانب سے جاری مشاورت میں کہا گیا تھا، حالیہ دہشت گردانہ حملے کو دیکھتے ہوئے ٹی وی چینلز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی طرح کے مواد کے تئیں محتاط رہیں جوتشددکوبھڑکایافروغ دے سکتی ہیں یا جو قانون کو بنانے رکھنے کے خلاف جاتے ہیں یا ملک مخالف رخ کو فروغ دیتے ہوں یاپھرملک کی سالمیت کو متاثرکرتے ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...