حج کے موقع پر سیکیورٹی پر مامور اداروں کی خصوصی پریڈ،ولی عہد کا حج پر امن و امان کے قیام پر اظہار اطمینان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 4:50 PM | خلیجی خبریں |

جدہ،24اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے شہر جدہ میں روز حج کے موقع پر امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے ایک پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ حج سیکیورٹی فورسز کی پریڈ کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سمیت ملک کی سرکردہ قیادت موجود تھی۔حج سیکیورٹی فورسز کی پریڈ میں مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ محمد بن الفیصل اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بھی شرکت کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج سیکیورٹی فورسز کے پریڈ کے موقع پر حج کے موقع پر امن وامان کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حج فورسز کی جانب سے پریڈ کے اہتمام کا مقصد مکہ مکرمہ اور مشاہر مقدسہ میں حج کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تیاریوں کا اظہار ہے۔اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ حکومت زائرین بیت اللہ کی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کے موقع پر ریاست کے تمام ادارے پوری تندہی اور ذمہ داری سے کام کررہے ہیں۔ ہمارامقصد حج کے موقع پر عازمین حج کو شعائر اسلام کی ادائی میں ہرممکن سہولت بہم پہنچانا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...